AD Banner

{ads}

(صلح کلی کسے کہتے ہیں اور ان کا عقیدہ کیا ہوتا ہے؟)

 (صلح کلی کسے کہتے ہیں اور ان کا عقیدہ کیا ہوتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ صلح کلی کسے کہتے ہیں؟ اور ان کا عقیدہ کیا  ہے؟
المستفتی:۔ عبد اللطیف کانپور
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ صلح کلی کے لفظ پر ہی اگر غور کیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ تمام لوگوں سے صلح یعنی میل جول رکھنا اور یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب کہ کسی کا رد نہیں کیا جائےخواہ وہ کسی بھی عقیدے کا ہو مثلاً دیوبندی وہابی شیعہ وغیرہ جبکہ ان سب کا رد کرنا ضروری ہے ان سے میل جول رکھنا جائز نہیں ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے(ایاکم وایاھم لا یضلونکم ولا یفتنونکم)یعنی تم ان سے دور رہو اور ان کو اپنے سے دور رکھو کہیں تمہیں گمراہ نہ کردیں اور تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اور حضور اعلیٰ حضرت فتاویٰ رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ ردبد مذہباں فرض ہے اور صاحب تفسیر روح البیان تحریر فرماتے ہیں کہ ہمارے دور میں بد مذہب دیوبندی وہابی وغیرہ سے نرم پالیسی پر زور دیا جاتا ہے ہمارے نزدیک ایسی پالیسی سخت غلط اور پرلے درجے کی غلیظ عادت ہےاور یہی صاحب تفسیر روح البیان دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ بد مذہبوں سے نرمی برتنا دین کو دنیا کے عوض بیچنا ہے اور یہ سیات میں سے ہے۔
(تفسیر روح البیان پارہ ۲۹ صفحہ ۹۸)
  اور کبھی کبھی نرمی کرنے میں بدمذہبوں کی تعظیم بھی کرنی پڑتی ہے اور یہ ناجائز وحرام ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے( من وقر صاحب بد عۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام)یعنی جس نے بد مذہبوں کی تعظیم کی اس نے اسلام کو ڈھانے پر مدد کی اور جو ایسی مذموم پالیسی اختیار کرے اس دور رہنا ضروری ہے کما قال اللہ تعالیٰ(واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین‘‘( پارہ ۷ سوۃ الانعام)ھکذا فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر  ۱۴۱/ ھکذا فتاوی برکاتیہ / فتاوی امجدیہ ودیگر کتب فتاوی) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح و المجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner