AD Banner

{ads}

(یامحمد کہنا کیسا ہے؟)

 ( یامحمد کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ یا محمد سے ندا کرنا یا پھر کہنا شرعاً کیسا ہے بحوالہ تشفی جواب دیں عین نوازش ہوگی؟       
المستفتی:۔محمد شعبان رضا صدیقی
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
  کسی امتی کو حرف نداء کے ساتھ اسم پاک کوصرف لفظ محمد لکھنا پکارنا کہنا درست نہیں یہ بےادبی ہے فی زماننا علمائےحق نے ناجائز قرار دیاہےکیونکہ عارف باللہ حضرت شیخ سعدی شیرازی علیہ الرحمۃوالرضوان تحریرفرماتےہیں۔  ہزاربارباسوئم دہن زا مشک وگلاب     ہنوز نام توگفتن کمال بے ادبیست
  اور ارشاد باری تعالی ہےآیہ کریمہ (لاتجعلوا دعاء الرسول بینکم کدعاء بعضکم بعضا ) کے تحت علمائے کرام قدیم سے یہ تحریر فرماتے چلے آرہے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ کو نام مبارک سے سے ندا کرنا جائز نہیں ـ ہاں ندا کے موقع پر یا( محمد) صلی اللہ تعالی علیہ وسلم / کے بجائے یا رسول اللہ یا نبی اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم وغیرہ الفاظ تعظیم وتوقیر استعمال کئے جائیں پھر یہ حکم کسی زمانہ کے ساتھ مخصوص نہیں صاوی شریف میں ارشاد فرمایا(واستفید من الایة انه لا یجوز نداء النبی بغیر ما یفید التعظیم لا فی حیاته والا بعد وفاته)( احسن الفتاوی المعروف فتاوی خلیلیہ جلد نمبر۱ صفحہ نمبر ۱۵۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner