AD Banner

{ads}

(سوانح اعلیٰ حضرت ایک نظر میں )

(سوانح اعلیٰ حضرت ایک نظر میں )

 (1)اسم گرامی: اعلیٰ حضرت کے والد ماجد حضرت نقی علی خان بریلوی علیہ الرحمہ نے آپ کا نام "محمد" رکھا اور جد امجد حضرت مولانا رضا علی خان بریلوی علیہ الرحمہ نے "احمد رضا" رکھا۔ تاریخی نام "المختار" ہے اور آپ نے خود اپنے نام سے پہلے "عبد المصطفی" کا اضافہ کیا۔ چنانچہ حدائق بخشش میں فرماتے ہیں: 

 خوف نہ  رکھ  رضا  ذرا  تو  تو ہے   عبد مصطفی

 تیرے لئے امان ہے تیرے لئے امان ہے

(2)تخلص:آپ کا تخلص رضاہے اور عوام اہل سنت آپ کواعلی حضرت امام اہل سنت اور فاضل بریلوی" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

(3)شجرہ نسب: آپ کا شجرہ نسب یہ ہے:  احمد رضا خان بن نقی علی خان بن رضا علی خان بن کاظم علی خان بن محمد اعظم خان بن محمد سعادت یار خان بن محمد سعید اللہ خان علیہم الرحمہ

(4)ولادت :۱۰ شوال المکرم 1272ہجری مطابق14؍جون 1856عیسوی میں سنیچر کے دن بریلی شریف میں ہوئی۔

 (5)ختم قرآن مجید ناظرہ :4/سال کی عمر میں یعنی 1276ہجری مطابق 1860عیسوی میں

(6) پہلی تقریر: ماہ ربیع الاول  6؍ سال کی عمر 1278ہجری مطابق 1861عیسوی میں 

(7)پہلی عربی تصنیف:8؍ سال عمر کی 1281ہجری مطابق 1162عیسوی میں۔

 (8)دستار فضیلت: 14؍ شعبان المعظم 13؍سال 10؍ماہ کی عمر میں 1286ہجری مطابق 1869عیسوی میں۔

(9)مسند افتاء: 14؍ شعبان المعظم 13؍سال 10؍ماہ کی عمر  1286ہجری مطابق 1869عیسوی میں

(10)آغاز درس و تدریس:۱۳؍سال ۱0؍ماہ یعنی 1286ہجری مطابق 1869عیسوی میں

 (11)بیعت و خلافت:22؍سال کی عمر1294ہجری مطابق 1877عیسوی میں

(12)پہلی اردو تصنیف :۲۲/سال کی عمر1294ہجری مطابق   1877عیسوی میں

(13) پہلا حج:  23 ؍سال کی عمر ،  1295ہجری مطابق 1878عیسوی میں

(14)اجازت حدیث: ۲۳/سال کی عمر،شیخ احمد بن زین بن دحلال مکی سے و امام کعبہ شیخ حسین بن صالح جمال مکی الیل سے 1295ہجری مطابق 1878عیسوی میں و مفتی مکہ شیخ عبد الرحمن السراج سے  1295ہجری مطابق1878 عیسوی میں

(15)پہلی فارسی تصنیف:27/سال کی عمر  1299 ہجری مطابق 1882 عیسوی میں۔

(16)خطاب مجدد مأتہ حاضرہ:46/سال کی عمر، 1318ہجری مطابق 1900عیسوی میں(منجانب علماء ہند)

(17) دوسرا حج اور زیارت حرمین شریفین. 51/سال کی عمر،1323 ہجری مطابق 1905عیسوی میں

 (18)سند اجازت وخلافت:54/سال کی عمر,1326  ہجری مطابق 1906عیسوی میں۔(علماء مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے نام)

 (19)ترجمہ کنز الایمان:58/سال کی عمر،  1330ہجری  مطابق1912 عیسوی میں۔

(20)خطاب ’’امام الائمہ المجددہ الہندہ الامہ‘‘:58/سال کی عمر، یکم ربیع الاول 1330ہجری مطابق 1912عیسوی(منجانب شیخ موسیٰ علی الشامی الازہری )

(21)خطاب’’ خاتم الفقہاء والمحدثین : 58/ سال کی عمر  ،1330ہجری مطابق 1912عیسوی میں(حافظ کتب الحرام سید اسمٰعیل خلیل مکی کی طرف سے)

(22)فاضلانہ جواب:۔59/سال کی عمر ، 1331 ہجری مطابق 1913عیسوہ  میں۔(علم المربعات میں ڈاکٹر سر ضیاء الدین کے مطبوعہ سوال کا فاضلانہ جواب دیا)

(23) فلاسفہ ر کا رد بلیغ :66/سال کی عمر،1338ہجری مطابق  1920عیسوی میں

(24)وصال:68/سال کی عمر، 25؍صفر المظفر 1340 ہجری 28؍ اکتو بر 1921 عیسوی میں

 (25)وصال کا وقت: دو بجکر اڑتیس منٹ پر،بروز جمعہ مبارکہ

 طالب دعا

(فقیر تاج محمد قادری واحدی ؔاترولوی )

برائے ایصال ثواب:نور محمد رضوی ،حسن محمد مشاہدی

یہ 25/صفر کی مناسبت سے پچیس قالم تیار کیا ہوں خود پڑھیں اور دوستوں کو بھی شیئر کریں پی ڈی ایف کے لئے نیچے کلک کریں 


Pdf


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads