AD Banner

{ads}

(جو کہے کہ حضور کو خنزیر کا گوشت بہت پسند تھا تو پرکیاحکم ہے؟)

 (جو کہے کہ حضور کو خنزیر کا گوشت بہت پسند تھا تو پرکیاحکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضور کو خنزیر کا گوشت بہت پسند تھا تو اس کے لیئےکیا حکم ہے؟
المستفتی:۔بشارت علی پرنا تکیہ پوسٹ انٹیا تھوک بازار گونڈہ۔

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

خنزیر کا گوشت حرام قطعیے  ہجیسا کہ اللہ سبحانہ تعالی کا ارشاد ہے ’’حرمت علیکم المیتة والدم ولحم الخنزیر* ) یعنی تمہارے لئے مردار خون اور خنزیر کا گوشت حرام قرار دیا گیا۔(پارہ نمبر ۶ سورۂ مائدہ آیت نمبر ۳)

لہذا شخص مذکور جو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے لئے خنزیر کے گوشت کو صرف کھانا نہیں کہتا بلکہ اس حرام قطعی کو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا پسندیدہ کھانا بتاتا ہے تو سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اس توہین کے سبب وہ گستاخ کافر ومرتد ہوگیا۔ شفاء شریف میں ہے ـ المنقص له کافر۔ اور یہاں حکومت اسلامیہ ہوتی تو اسے قتل کردیا جاتا۔ ( فتاوی فقیہ ملت)

حاصل کلام شخص مذکور کلمۂ کفر بولنے کی وجہ سے خارج اسلام ہوگیا لہذا داخل اسلام ہونے کے لئے اس پر لازم ہے کہ صدق دل سے توبہ وتجدید ایمان ونکاح وبیعت بھی کرے اور اگر نہیں کرتا ہے تو جملہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ ایسے شخص کا مکمل سماجی بائیکاٹ کریں ایسے آدمی سے سلام کلام کرنا اس کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا شادی بیاہ عیادت جنازہ وغیرہ سب ناجائز وحرام ہے حیرت ہے ایسے مسلمانوں پر جنھوں نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بارے میں ایسا جملہ سننا کیسا گوارا کرلیا کہ اگر مسلمانوں میں سے کسی کو کہتا تمہارے باپ کو سور کا گوشت بہت زیادہ پسند تھا تو وہ اس سے فوراً مار پیٹ کرلیتا مگر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں وہی جملہ کہا تو مسلمان خاموش رہے اللہ اکبر) الہ العلمین جملہ مسلمانوں بھائیوں کو سرکار مدینہ راحت قلب وسینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے سچی وپکی محبت عطا فرما کر صحیح مسلمان کامل ایمان والا بنا ۔آمین
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner