AD Banner

{ads}

(کیا شہید یا ولی اللہ کی سواری عورتوں پر آسکتی ہے؟)

 (کیا شہید یا ولی اللہ کی سواری عورتوں پر آسکتی ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہا ں ایک عورت کہتی ہے کہ میرے اوپرحضور غوث پاک آتے ہیں اور بھی بزرگادین آتے ہیں دعا تعویذ بھی کرتی ہے اس مسئلے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ جواب عطا کریں مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔محمد تنویر قادری ضیائی مظفرپور

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

کسی بزرگ یا شہید یا ولی کی حاضری یا سواری آنا بعض اوقات تو یہ نرا ڈھونگ ہوتا ہے جو کہ حب جاہ اور سستی شہرت کے بھوکے مرد وعورت عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور بھیڑ جمانے کیلئے ایسا کرتے ہیں اور بسا اوقات یہ شریر جنات ہوتے ہیں جو کہ کسی انسان پر غلبہ پا کر ایسی باتیں کرتے ہیں اسی طرح یہ بھی سمجھنا کہ فلاں آدمی پر یا پھر کسی عورت پر فلاں بزرگ یا شہید یا ولی اللہ کی حاضری ہوتی ہے یا سواری آتی ہے یہ بھی فضول  اور جاہلوں کی گڑھی ہوئی بات ہے کسی انسان کے کسی بھی طرح سے مرنے کے بعد اس کی روح کسی انسان یا کسی چیز میں نہیں آسکتی، جو جنتی ہیں ان کو اس طرح کی ضرورت نہیں اور جو جہنمی ہیں وہ آ نہیں سکتے، جنات اور شیطان ضرور کسی چیز یا کسی جانور یا کسی انسان کے جسم کو گمراہ کرنے کے لیے آ سکتے ہیں۔ ہمزاد بھی شیطان جنات میں سے ہوتا ہےجو ہر انسان کے ساتھ پیدا ہوتا ہے زندگی بھر اسکے ساتھ رہتا  ہے اور اس انسان کے مرنے کے بعد یا زندگی میں ہی کسی بچے یا بڑے کے جسم میں گھس کر اس کی زبان بولتا ہے، اسی کو جاہل مسلمان دوسرا جنم اور پچھلے جنم کی بات سمجھ لیتے ہیںجیسا کہ حضور سیدی سندی اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت  الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں یہ (یعنی شریر جنات) سخت جھوٹے کذاب ہوتے ہیں اپنا نام کبھی شہید بتاتے ہیں اور کبھی کچھ ۔اس وجہ سے جاہلانِ بے خرد یعنی بے عقل جاہلوں میں شہیدوں کا سر پر آنا مشہور ہو گیا ورنہ شہدائے کرام ( اور اولیائے عظام) ایسی خبیث حرکات سے پاک و صاف ہوتے ہیں۔( فتاوٰی رضویہ شریف جدید جلد نمبر ۲۱ صفحہ نمبر ۲۱۸ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن؍ھکذا کفریہ کلمات کے بارے میں سوال وجواب)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner