AD Banner

{ads}

(غیر مقلدین کسے کہتے ہیں؟)

(غیر مقلدین کسے کہتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غیر مقلدین کسے کہتے ہیں؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں 
المستفتی:۔ محمد زبیر خان ڈھڈیا سنت کبیر نگر۔

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

غیر مقلدین یہ بھی وہابیت ہی کی ایک شاخ ہے، وہ چند باتیں جو حال میں وہابیہ نے ﷲ عزوجل اور نبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں بکی ہیں غیر مقلدین سے ثابت نہیں باقی تمام عقائد میں دونوں شریک ہیں اور اِن حال کے اشد دیو بندی کفریات میں بھی وہ یوں شریک ہیں کہ اُن کے عقائد کفر یہ قطعیہ کوجانتےہوئے بھی  قائلین‌ کفریات کوکافرنہیں مانتےبلکہ انہیں مسلمان ہی گردانتے جب کہ اُن کی نسبت حکم ہے کہ جو اُن کے کفر میں شک کرے، وہ بھی کافر ہے۔ ایک نمبر اِن کا زائد یہ ہے کہ چاروں مذہبوں سے جدا، تمام مسلمانوں سے الگ انھوں نے ایک راہ نکالی، کہ تقلید کو حرام و بدعت کہتے اور ائمۂ دین کو سبّ و شتم سے یاد کرتے ہیں مگر حقیقۃً تقلید سے خالی نہیں ائمۂ دین کی تقلید تو نہیں کرتے، مگر شیطانِ لعین کے ضرور مقلّد ضرور  ہیں ۔ یہ لوگ قیاس شرعی کے منکِر ہیں جب کہ قیاس کا مطلقاً اِنکار کفر ہے،(۱) تقلید کے منکر ہیں اور تقلید کا مطلقاً انکار کفر۔ ( بحوالہ بہار شریعت جدید حصہ ۱ ۔ایمان و کفر کا بیان / عقیدہ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی 


فتاوی  کے لئے یہاں کلک کریں 

کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner