AD Banner

{ads}

(کیابروز حشر اولیاء اللہ، علمائے حق شفاعت کریں گے؟)

 (کیابروز حشر اولیاء اللہ، علمائے حق شفاعت کریں گے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ روز قیامت اولیاء اللہ پیر و مرشد شفاعت کرینگے اس کے متعلق کوئی مفتیان کرام کی تحریر ہو تو عطا کیجے عین نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔محمد شبر

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

جی قرآن کریم نے اثبات شفاعت کو دو اصول میں منحصر رکھا ہے اول قبل از شفاعت اذان الٰہی یعنی کسی کی شفاعت میں کلام کرنے سے پہلے اجازت خداوند حاصل ہونا دوم شفیع کا نہات صادق و راست باز اور پوری معقول اور ٹھیک بات کہنے والاہونااور احادیث کریمہ اور کتب عقائد کے مطالعہ سےمعلوم ہوتا ہے کہ انبیائے عظام و اولیائے کرام وعلمائے کرام  وشہدائے اسلام وفقرا کی شفاعت مولائے کریم اپنے کرم سے قبول فرمائے گا، بلکہ حفاظ کرام حجاج عظام اور ہر وہ شخص جس کو کوئی منصبِ دینی عنایت ہو اپنے اپنے متعلقین کی شفاعت کریں گے بلکہ نابالغ بچے جو مر گئے ہیں اپنے ماں باپ کی شفاعت کریں گے یہاں تک کہ علمائے کرام کے پاس آکر کچھ لوگ عرض کریں گے۔ ہم نے آپ کے وضو کے لیے فلاں وقت میں پانی بھر دیا تھا۔ کوئی کہے گا کہ میں نے آپ کو استنجے کے لیے ڈھیلا دیا تھا تو علمائے کرام ان کی شفاعت کریں گے۔ (بحوالہ کتب شفاعت وکتب عقائد ودیگر کتب)

مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ بروز حشر ولی اللہ پیران کامل علمائے کرام ودیگر حضرات شفاعت کریںگے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner