AD Banner

{ads}

(وہابی دیوبندی سے بچوں کو تعلیم دلوانا کیسا ہے؟)

 (وہابی دیوبندی سے بچوں کو تعلیم دلوانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا وہابی سے بچوں کو تعلیم دلوا سکتے ہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں؟
المستفتی:۔ابراہیم خان پچپوکھری بازار۔

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃوالرضوان فتاوی رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ حرام حرام حرام اور جو ایسا کرے بد خواہ اطفال ومبتلائے آثام ہے "قال اللہ تعالی "یاایھا الذین آمنو قوا انفسکم واھلیکم نارا واللہ سبحانہ تعالی اعلماے ایمان والوں اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔(بحوالہ فتاوی رضویہ شریف جدید جلد نمبر ۲۳ صفحہ نمبر ۶۸۳)

لہذا مذکورہ بالاتصریحات سے پتہ چلا کہ وہابی دیوبندی سے بچوں کو تعلیم دلوانا حرام ہے اور ان کے مدرسے میں بچوں کو بھیجنا بھی ناجائز وحرام ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner