AD Banner

{ads}

(حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی روح کس نے قبض کی ؟)

 (حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی روح کس نے قبض کی ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی روح کس نے نکالا تھا جب کہ سنا گیا ھے کہ آپ کو کسی فرشتے نے دیکھا ہی نہیں تھا اور حضرت عزرائیل علیہ السلام بھی فرشتہ ہیں؟
المستفتی:۔محمد قاسم رضا جمشید پور

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

ان کی طرف کوئی فرشتہ نہیں بھیجا گیا مگر لوگوں کے سامنے ایسی باتیں نہیں کہنی چاہئے کیونکہ فتنہ برپا ہونے کا قوی اندیشہ ہے / ایسا ہی صاحب فتاوی بحر العلوم حضرت علامہ مفتی عبد المنان علیہ الرحمہ ج ۲ ص ۵، ۶ کتاب الجنائز میں تحریر فرماتے ہیں سیدہ طیبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ عالمہ فاضلہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی روح اقدس کو خود اللہ تبارک وتعالی نے نکالی ان کی طرف کوئی فرشتہ نہیں بھیجا گیا (بحوالہ تفسیر نعیمی پارہ ہفتم صفحہ نمبر۵۳۷ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner