AD Banner

{ads}

(حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کب ظاہر ہونگے؟)

 (حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کب ظاہر ہونگے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور کی کچھ نشانیاں بیان فرمائیں بہت مہربانی ہوگی ۔
المستفتی:۔اظہر خان

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت امام مہدی ـ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اولاد میں حسنی سید ہوں گے آپ امام ومجتہد ہوں گے قیامت کے قریب جب تمام دنیا میں کفر پھیل جائےگا اور اسلام صرف حرمین شریفین ہی میں رہ جائے گا اولیاء اور ابدال سب وہیں ہجرت کر جائیں گے رمضان شریف کا مہینہ ہوگا ابدال کعبہ شریف کا طواف کر رہے ہوں گے حضرت امام مہدی بھی وہاں موجود ہوں گے اولیاء انہیں پہچانیں گے ان سے بعیت لینے کو عرض کریں گے وہ انکار کریں گے غیب سے آواز آئے گی۔(ھذا خلیفة اللہ المہدی فاسمعوالہ واطیعواہ)یہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہے اس کی بات سنو اور اس کا حکم مانو تمام لوگ ان کے ہاتھ پر بعیت کریں پھر حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ سب کو اپنے ساتھ لے کر ملک شام میں آجائیں گے ۔( حوالہ التذکرۃ باحوال الموتی و امور الاخرۃ،ص 565 ملخصاً )( ابوداؤد،ج4،ص144،حدیث:4282، 4283 ملخصاً ) (مراٰۃ المناجیح،ج7،ص266ملخصاً ) ( مراٰۃ المناجیح،ج 7،ص274 ملخصاً )(مراٰۃ المناجیح ،7/274 ملخصاً )( ابوداؤد،ج4/145، حدیث:4285 مختصراً )( مراٰۃ المناجیح،ج 7،ص266 ملخصاً )(کتاب العقائد،ج ص31،30 )( الحاوی للفتاویٰ،ج 2،ص73 )( ابوداؤد،ج 4،ص145، حدیث ) 4286 ملخصاً،) (مسند احمد، ج 10،ص216،حدیث:26751 ملخصاً / ( مسند احمد،ج 4،ص56،حدیث:11223 )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner