AD Banner

{ads}

(کافر کے مرنے کے بعد دعائے مغفرت کرنا کیسا ہے؟)

 (کافر کے مرنے کے بعد دعائے مغفرت کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید ایک ہندو کےانتقال پر تعزیت میں گیا اور پھر دواران بیان اس نے اسکو بیکنٹھ باشی بھی کہا اور اس کے لئے دعا کیا تو زید پر کیا حکم ہے؟
المستفتی:۔ فیاض احمد نظامی پچپوکھری بازار ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

کافر کے مرنے کے بعد دعائے مغفرت کرنا اس کو مرحوم و مغفور کہنا یا اس کو بیکنٹھ باشی کہنا یہ سب کفر ہے اور کہنے والا کافر ہے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے حضور حضرتِ علّامہ مَوْلانا مُفتی محمد امجَد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرما تے ہیں جو کسی کافِر کیلئے اس کے  مرنے کے بعد مغفِرت کی دُعا کرے یا کسی مُردہ مُرتد کو مرحوم (یعنی رحمت کیا جائے ) یا مغفور (یعنی مغفرت کیا جائے ) یا کسی مرے ہوئے ہندوکو بَیْکُنْٹھ(بے ۔ کُنْ ۔ ٹھ)باشی(یعنی جنّتی) کہے وہ خود کافِر ہے(بہارِ شریعت حصّہ۱ ص۹۷)قائل پر توبہ تجدید ایمان وتجدید نکاح لازم ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner