AD Banner

{ads}

( کافر سے کیا ہوا وعدہ پورا کرنا ضروری ہے نیز وعدہ کرنا کیسا ہے؟)

( کافر سے کیا ہوا وعدہ پورا کرنا ضروری ہے نیز وعدہ کرنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کافر سے کیا ہوا وعدہ پورا کرنا ضروری ہے یا نہیں تشفی جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی:۔ اظہر علی جرودھ گانچی گجرات۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حربی کافروں کے ساتھ لین دین جائز نہیں ہے۔ ان کے علاوہ تمام کافروں کے ساتھ لین دین، کھانا پینا جائز ہے اگر وہ آپ کے دین کے لیے خطرہ نہ ہوں۔ لہذا ان کے ساتھ کیا ہوا وعدہ بھی اسی طرح پورا کرنا ضروری ہے جیسے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرنا ضروری ہے۔ یہی اس کا شرعی حکم ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار ومشرکین کے ساتھ معاہدے کیے اور ان پر قائم رہے۔ کبھی بھی وعدہ خلافی نہیں کی جب تک کفار و مشرکین نے خود وعدہ توڑ نہ دیا۔وعدہ کی تعریف اور اس کا حکم وہ بات جسے کوئی شخص پورا کرنا خود پر لازم کرلے وعدہ کہلاتا ہے ۔(حوالہ معجم وسیط،جلد نمبر  ۲ صفحہ نمبر ۱۰۰۷)

حکیم الامّت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنان فرماتے ہیں: وعدہ کا پورا کرنا ضروری ہے۔ مسلمان سے وعدہ کرو یا کافر سے، عزیز سے وعدہ کرو یا غیر سے، اُستاذ، شیخ، نبی، اللّٰہ تعالٰی سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرو۔ اگر وعدہ کرنے والا پورا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو مگر کسی عُذر یا مجبوری کی وجہ سے پورا نہ کرسکے تو وہ گنہگار نہیں۔( مراٰۃ المناجیح،جلد نمبر ۶،صفحہ ۴۸۳،۴۹۲،ملتقطاً)

لفظ وعدہ ضروری نہیں وعدہ کے لئے لفظِ وعدہ کہنا ضروری نہیں بلکہ انداز و الفاظ سے اپنی بات کی تاکید ظاہر کی مثلاً وعدے کے طور پر طے کیا کہ ”فُلاں کام کروں گا یا فُلاں کام نہیں کروں گا وعدہ ہوجائے گاوعدہ پورا کرنے کی اہمیت ایفائے عہد بندے کی عزّت و وقار میں اضافے کا سبب ہے جبکہ قول و قرار سے روگردانی اور عہد (Agreement) کی خلاف ورزی بندے کو دوسروں کی نظروں میں گرا دیتی ہے۔ نبی صادق و امین صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم کا ارشاد ہے: اس شخص کا کچھ دین نہیں جو وعدہ پورا نہیں کرتا(حوالہ معجم کبیر،جلد ۱۰،صفحہ ۲۲۷، حدیث:۱۰۵۵۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner