AD Banner

{ads}

(کلمات کفر کی کتنی قسمیں ہیں؟)

 (کلمات کفر کی کتنی قسمیں ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کلمات کفر کی کتنی قسمیں ہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔ 
المستفتی:۔ محمد کلیم رضوی سورت۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

   کلمات کفرکی دقسمیں ہیں (۱) لزوم کفر(۲) التزام کفر ۔ جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی قدس سرہ فرماتے ہیں ( اقوالِ کفریہ دو قسم کے ہیں (۱) ایک وہ جس میں کسی معنیٔ صحیح کا بھی احتمال (یعنی پہلو) ہو(۲) دوسرے وہ کہ اس میں کوئی ایسے معنیٰ نہیں بنتے جو قائل کو کفر سے بچائے ۔ اِس میں   اول کو لزوم کفر کہا جاتا ہے اور قسم دوم کو التزام کفر ۔ لزوم کفرکی صورت میں بھی فقہائے کرام( رَحِمَہُمُ اللہ السّلام) نے حکم کُفر دیا مگر متکلمین)( رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین) اِس سے سُکوت کرتے (یعنی خاموشی اختیار فرماتے )ہیں ـ اور فرماتے ہیں جب تک اِلتِزام کی صُورت نہ ہو قائل کو کافِر کہنے سے سُکوت کیا جائیگا اور اَحوَط(یعنی زِیادہ محتاط) یِہی مذہبِ متکَلمین( رحمہم اللّٰہ المبین) ہے( حوالہ فتاوٰی امجدیہ ج۴ ص ۵۱۲، ۵۱۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner