AD Banner

{ads}

(خارجی کسے کہتے ہیں ان کا عقیدہ کیا ہے؟)

 (خارجی کسے کہتے ہیں ان کا عقیدہ کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ خارجی کسے کہتے ہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
المستفتی:۔محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

خارجی ایک گمراہ فرقہ ہے جو جنگ صفین کے موقع پر ظاہر ہوا وجہ یہ ہوئ کہ یہ لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر حضرت امیر معاویہ سے جنگ کر رہے تھے دوران جنگ ہی حضرت امیر معاویہ اور حضرت علی کے ما بین مصالحب کی بات چیت ہونے لگی تو یہ لوگ یہ کہہ کر لاحکم الااللہ ـ یعنی اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں ) حضرت علی سےجدا ہوگئے اور آپ پر تبرا کرنے لگے اور بغاوت پر اتر آئے , یہاں تک کہ اب یہ لوگ ان صحابہ کی جنھوں نے باہم لڑائیاں لڑیں جیسے حضرت طلحہ حضرت زبیر حضرت عثمان حضرت علی حضرت امیر معاویہ حضرت عمروبن عاص کی تکفیر کرتے ہیں اور مسلمانوں کے خون اور ان کے مال کو مباح سمجھتے ہیں ـ ان کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ گناہ کبیرہ کا مرتکب کافر ہے (۲) قیاس واجماع کوئی دلیل نہیں بلکہ ان دونوں کے منکر ہیں (۳) امام وقت پر خروج وقتال روا ہے (۴) امام کا قرشی ہونا ضروری نہیں عادل ہونا کافی ہے وغیرہ ـ (بحوالہ رد المختار جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۳۱۹)(فتاوی عزیزی جلد نمبر اول صفحہ نمبر۱۰۷ مذاہب الاسلام صفحہ نمبر ۴۵۶ تا ۴۷۰)واللہ تعالیٰ اعلم  بالصواب
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح و المجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner