AD Banner

{ads}

(خورجہ آغا خانی کی نماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟)

 (خورجہ آغا خانی کی نماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ خورجہ آغانی جماعت حنفی المذہب اور مسلمان ہے یا نہیں ایک حنفی امام صاحب نے آغا خانی کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں مسلمانوں میں کافی برہمی ہے اگر حنفی المذہب مسلمان آغا خانی جنازہ کی نماز پڑھ لے تو اس میں کیا کوئی حرج ہے؟  
المستفتی:۔شکیل احمد بھنڈی بازار 

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

خورجہ آغا خانی رافضیوں کی جماعت ہے عالمگیری میں رفاض کے بارے میں ہے ( احکامھم احکام المرتدین) یہ سنی حنفی ہر گز نہیں  تفصیل کے لئے تجانب اہلسنت کتاب دیکھئے ـــ کفار و مرتدین کی نماز جنازہ پڑھنی کفر ہے ـلہذا جس امام نے خوجہ آغا خانی کی نماز جنازہ پڑھی ہے اس پر توبہ تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی لازم ہے جت تک توبہ اور تجدید ایمان نہ کرے اس امام کے پیچھے ہر گز ہر گز نماز نہ پڑھی جائے اور اگر پڑھی گئی تو تمام نمازیں اکارت ہوں گی ــ نیز خوجہ کی نماز جنازہ پڑھنے کے بعد سے اب تک جتنی نمازیں اس امام کی اقتداء میں پڑھی گئی ہیں سب لوٹائی جائیں۔ نوٹ جنازہ پڑھنے سے قبل تحقیق ضرور کر لیا کریں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner