AD Banner

{ads}

(کیا امام اعظم نے عالم خواب میں خدا کا دیدار کیا ہے؟)

 (کیا امام اعظم نے عالم خواب میں خدا کا دیدار کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اللہ تعالی کا خواب میں سو بار دیدار کیا ہے۔
المستفتی:۔اظہر علی گانچی وگا جرودھ گجرات

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

جی بیشک امام اعظم فقیہ افخم شمس الائمہ سراج ا لامّہ حضرت سیدنا امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے خواب میں سو بار پروردگار عزوجل کا دیدار کیا چنانچہ منقول ہے آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اللہ تعالیٰ کی ۹۹ مرتبہ خواب میں زیارت کی تو آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے دل میں کہا کہ اگر میں اللہ غفارعزوجل کا پورے سو بار دیدار کروں گاتو اس سے عرض کروں گا کہ یااللّٰہ تو مخلوق کو اپنے عذاب سے کس طرح نجات دے گا چنانچہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اللہ رب العزت کی جب ۱۰۰ ویں بار زیارت کی تو اس سے سوال عرض کیا اور  اللہ عزوجل نے جواب ارشاد فرمایا۔(حوالہ الخیرات الحسان صفحہ نمبر ۲۳۴)

اللہ عزوجل نے کیا جواب ارشاد فرمایا یہ محوّلہ کتاب میں منقول نہیںمذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ حضور امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عالم خواب میں سو بار اللہ سبحانہ تعالی کا کا دیدار کیا ہے۔
واللہ  تعالیٰ اعلم 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner