AD Banner

{ads}

(کیاغیر مسلم کا مذہب سچا ہے؟)

(کیاغیر مسلم کا مذہب سچا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک ہندو نے کہا کہ تمہارا مذہب سچا نہیں ہے ہمارا مذہب سچا ہے میں نے پوچھا وہ کیسے تو اسنے کہا کہ تمہارے یہاں جتنے بچے پیدا ہوتے ہیں سب ہندو ہوتے ہیں بعد میں تم لوگ ان کا مسلمانی کردیتے ہو اور ہمارے یہاں لوگ اپنے مذہب کے موافق پیدا ہوتے ہیں اس لئے میرا مذہب سب سے اچھا ہے تو حضور دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا یہ بات درست ہے؟ تشفی جواب دیں۔
المستفتی:۔عبد القدوس میرا روڈ ممبئی۔

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

غیر مسلم کا کہنا ہر گز ہر گز صحیح نہیں کہ ہمارا مذہب سچا ہے اگر اس دنیا  میں کوئی مذہب سچا ہے تو وہ مذہب اسلام ہے اس کے علاوہ جتنے مذاہب ہیں سب جھوٹے بناوٹی ہیں اور کوئی بھی بچہ ہندو دھرم پر پیدا نہیں ہوتا ہے ـ بلکہ ہمارے پاس ہمارے پاس اس کی دلیل ہے کہ دنیا میں کسی بھی گھر میں پیدا ہونے والابچہ دین فطرت یعنی اسلام وایمان پر پیدا ہوتا ہے مگر اس کے ماں باپ اس کو ہندو یا یہودی نصرانی وغیرہ بنادیتے ہیں یعنی پیدا ہونے والا بچہ جس مذہب پر اپنے ماں باپ کو دیکھتا ہے وہ وہی بن جاتا ہے مگر بچہ ہوش سنبھالنے تک اپنے دین فطرت توحید وایمان پر رہتا ہے ـ اس پر دلیل ایک حدیث شریف یہ ہے کہ ہمارے آقا ومولی تاجدار مدینہ راحت وقلب وسینہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا (مامن مولود الایولد علی الفطرة  فابواہ یہودانہ اوینصرانه او یمجسانه) یعنی ہر بچہ دین فطرت پہ ہی پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی یا مجوسی بنادیتے ہیں۔(ملخصاً بخاری شریف جلد اول صفحہ ۱۸۱ مشکوٰۃ شریف صفحہ ۲۱)

اس حدیث کی شرح فرماتے ہوئے حکیم الامت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ـ یعنی ہر انسان ایمان پر پیدا ہوتا ہے عالم ارواح میں رب قدیر نے تمام  روحوں سے اپنی ربوبیت کا اقرار کرایا تو سب نے بلٰی کہکر اقرار کیا اس اقرار پر قائم رہتے ہوئے دنیا میں آئے یہ اقرار وایمان کا فطری اور پیدائشی دین ہے اور بچہ  ہوش سنبھالنے تک دین فطرت توحید وایمان پر قائم رہتا ہے ـ ہوش سنبھالنے پر جیسا اپنے ماں باپ اور ساتھیوں کو پاتا ہے ویسا ہی بن جاتا ہے ـ ۔(مرأۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۱۰۰)

اور اس غیر مسلم نے جو بات کہی ہے کہ تمہارے یہاں ہر بچہ پیدا ہونے والا پہلے ہندو ہوتا ہے بعد میں تم لوگ ختنہ کرکے مسلمان بنا دیتے ہو معاذ اللہ تو یہ اس کی بے وقوفی اور غلط ہے ایسا ہر گز صحیح نہیں ہے اس لیے کہ ختنہ کا درجہ اسلام میں صرف سنت کا اور شعار اسلام ہے لیکن پھر بھی ایسا نہیں ہے کہ اگر کوئی ختنہ یعنی مسلمانی نہ کروائے تو وہ ہندو رہتا ہے اگر وہ کلمہ طیبہ کا اقرار کرتا ہے اور ضروریات کو مانتا ہے تو ایسا شخص مسلمان ہے اس کو کوئی ہندو غیر مسلم کہہ نہیں سکتا یہ جرم ہے اور ہمارے آقا ومولی بانئ اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تو ختنہ شدہ پیدا ہوئے تھے البتہ ختنہ یعنی مسلمانی شعار اسلام ہے ـ یعنی اس سے غیر مسلم ومسلم کا امتیاز اور فرق ظاہر ہوجاتا ہے اس لئے مسلمان اس کو کرواتے ہیں لہذا ہم نے حدیث شریف پیش کردی ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ توحید وایمان پر پیدا ہوتا ہے اگر  اس کا کہنا صحیح ہے کوئی دلیل لائے پیش کرے / ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین ( فتاوی قادریہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۱۱۱ کتاب العقائد)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح و المجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی 




فتاوی  کے لئے یہاں کلک کریں 

کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner