( کفر کے کیا معنیٰ ہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہمسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کفر کے کیا معنیٰ ہیں؟ المستفتی:۔ محمد ابراہیم خان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کفر کا لغوی معنیٰ ہے کسی شئے کو چھپانا (المفردات ص۷۱۴ )
اور اصطلاح میں کسی ایک ضرورتِ دینی کے انکا ر کو بھی کفر کہتے ہیں اگر چہ باقی تمام ضَروریات ِدین کی تصدیق کرتا ہو (حوالہ بہارِ شریعت حصہ ۱ ص۹۲ )
جیسے کوئی شخص اگر تمام ضَرور یا تِ دین کو تسلیم کرتا ہو مگر نماز کی فرضیت یا ختم نبوت کا منکر ہو وہ کافِر ہے ۔ کہ نماز کو فرض ماننا اور سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو آخری نبی ماننا دونوں باتیں ضَروریاتِ دین میں سے ہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔