AD Banner

{ads}

(قرآن مجید میں کچھ کمی بیشی کرنے والے پر کیا حکم ہے؟)

 (قرآن مجید میں کچھ کمی بیشی کرنے  والے پر کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید میں کچھ کمی بیشی کرنے والا کیسا ھے اور کمی بیشی کر سکتے ہیں یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔
المستفتی:۔ابراھیم خان سسواں پٹھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

قرآن عظیم برہان رشید میں حرف یا نقطہ کی کمی بیشی نہیں کیا جا سکتا اگر کسی نے سورتیں یا آیتیں بلکہ ایک حرف بھی قصدا کم کر دیا، یا بڑھا دیا، یا بدل دیا،تو وہ شخص قطعاً کافر ہے اﷲ عزوجل فرماتا ہے( اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ ) بے شک ہم نے قرآن اُتارا اور بے شک ہم اُس کے ضرور نگہبان ہیںلہٰذا اس میں کسی حرف یا نقطہ کی کمی بیشی محال ہے، اگرچہ تمام دنیا اس کے بدلنے پر جمع ہو جائے اس کے بعد بھی جو یہ کہے کہ اس میں کے کچھ پارے یا سور تیں یا آیتیں بلکہ ایک حرف بھی کسی نے کم کر دیا، یا بڑھا دیا، یا بدل دیا ھے وہ شخص، قطعاً کافر ہے، کہ اس نے اُس آیت کا انکار کیا جو ہم نے ابھی اوپر لکھی ۔( بہار شریعت جدید حصہ اول/ عقائد متعلّقۂ نبوت )واللہ  تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner