AD Banner

{ads}

(رافضی کسے کہتے ہیں انکا عقیدہ کیا ہے؟)

 (رافضی کسے کہتے ہیں انکا عقیدہ کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ رافضی کسے کہتے ہیں انکا عقیدہ کیا ہے ؟
المستفتی:۔ محمد زید رضا سلمہ 
۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

روافض وہ ہیں جنہوں نےصحابہ کو چھوڑد یا اور سوائے چند کے سب سے الگ ہوگئے شیخین رضی اللہ عنہما کی خلافت کا انکار کیا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سب صحابۂ کرام رضی اللہ تعالی علیہم اجمعین پرفضیلت دی اسی بنا پر انہیں رافضی کہا جاتا ہے )( ۱ ) انکا عقیدہ یہ ہے کہ موجودہ قرآن ناقص ہے اس میں سے کچھ سورتیں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے یا دیگر صحابۂ کرام نے گھٹا دیں ـ کوئی کہتا ہے کچھ آیتیں کم کردیں ـ کوئی کہتا ہے کچھ لفظ بدل دیئے وغیرہ ۔ ( ۲ ) 
    حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ودیگر ائمہ طاہرین انبیاء سابقین سے افضل ہیں ( ۳ ) نیکیوں کا خالق اللہ عزوجل ہے اور برائیوں کا خالق خود انسان ہے (۴) ائمہ اثنا عشر معصوم ہیں( ۵)  اللہ عزوجل پر اصلح واجب ہے یعنی جو کام بندے کے حق میں نافع ہے اللہ تعالی پر کرنا واجب ہے وغیرہ) (بحوالہ فتاوی رضویہ قدیم جلد نمبر نہم ـ ص ـ ۳۹۹/ ۴۰۱ /فتاوی عزیزی جلد ـ اول ـ ص ـ ۱۸۸ / بہار شریعت حصہ اول ـ ص قدیم ۶۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner