AD Banner

{ads}

(جوکہےمیں شرع ورع کو نہیں مانتا تو اس پر کیا حکم ہے؟)

 (جوکہےمیں شرع ورع کو نہیں مانتا تو اس پر کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں گاؤں میں جھگڑا ہوا تو دوران جھگڑا بکر نے زید سے کہا کہ شرع کے خلاف کر رہے ہو تو اس پر زید نے کہا کہ میں شرع ورع کو نہیں مانتا دریافت طلب امر یہ ہے کہ کہنے والے پر کیا حکم عائد ہوگا۔
المستفتی:۔ شاکر علی بھیونڈی ممبئی۔

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مذکورہ مسئولہ میں زید کا جملہ کلمئہ کفر ھے کیوں کہ زید کے اس جملہ سے شریعت کا انکار لازم آتا ہے اورشریعت کا انکار و استخفاف کفر ہے اور فقہاء نے اس طرح کے جملہ کوکلمۂ کفر قرار دیا ھے جیسا کہ کتب فقہ میں ھے شریعت کا مذاق اُڑانا یا توہین کرنا کفر ہے۔ (بہارِشریعت حصہ۹ ص۱۸۳ ، فتاوٰی خیریہ ج۱ ص۱۰۵  )

کسی کے سامنے شریعت کی بات کی اُس نے کہا شریعت گئی بھاڑ میں کیا ہر وقَت شریعت شریعت کرتے رہتے ہو ایسا کہنے والاکافر ہے جو کہے ساری شریعت حیلوں اور دھوکے بازی کا نام ہے وہ کافر ہے ۔(البحرُ الرّائق ج۵ ص ۲۰۷)

جس شخص کے سامنے  شریعت کا ذِکر کیا گیا اُس نے نا پسندید گی کی آواز نکالی یا اظہار کیا یا کہا یہ تو شَر ہے ۔اُس نے کفر کیا( مِنَحُ الرَّوض ص۴۷۵)

زید پر توبہ تجدید ایمان اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح لازم ہےجیسا کہ خلاصہ میں ہے ۔رجع من مجلس العلم فقال لہ رجل اٰخر ازکنشت آمدۂ یکفروکذا لو قال مرا با مجلس علم چہ کار او قال من یقدر علیٰ اداء ما یقولون او القی الفتویٰ علیٰ الارض وقال چہ شرع است ایں اوچہ بار نامہ فتوی آوردی یکفر(خلاصۃ الفتاویٰ ج۴ ص ۳۸۸،)

و ارتداد  احدہما  أی  الزوجین  فسخ عاجل (درمختار شامی ج۲)

فتاوی عالمگیری میں ہے لوالقی الفتوی علی الارض وقال ای چہ شرع است کفرملخص  (عالمگیر ی کوئٹہ ج ٢ص ۲۵٩الباب التاسع فی احکام المرتدین )

اور علامہ قاری نے شرح فقہ اکبر میں فرمایا القی الفتوی علی الارض ای اھانه کما یشیر الیه عبارة الالقاء اوقال ماذا شرع ھذا کفر (فقہ اکبر؍البحر الرائق کوئٹہ ج ٥ ص ١٣٩ قبیل باب البغاۃ، مجمع الانہر ص : ۵۰۰، ج:۲، باب المر تد،مطبوعہ دارالکتب العلمیۃبیروت)

لہذا ایسا شخص جب تک توبہ تجد ید ایمان وتجدید نکاح نہ کرلے اس سے اسلامی مراسم سلام و کلام و غیرہ بند کر دیئے جائیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner