AD Banner

{ads}

(واجب الوجود کسے کہتے ہیں؟)

(واجب الوجود کسے کہتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت واجِبُ الوُجُود کے معنیٰ بھی بتا دیجئے برائے مہربانی             المستفتی:۔ محمد عبد الرحمٰن خان رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  واجب الوجود ایسی ذات کو کہتے ہیں جس کا وُجود(یعنی ہونا) ضَروری اور عَدَم مُحال (یعنی نہ ہونا غیر ممکن) ہے یعنی (وہ ذات) ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی، جس کو کبھی فنا نہیں . کسی نے اس کو پیدا نہیں کیا بلکہ اسی نے سب کو پیدا کیا ہے جو خود اپنے آپ سے موجود ہے اور یہ صرف اللہ عزوجل کی ذات ہے۔ ( عامہ کتب )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner