AD Banner

{ads}

عاشق کی عبادت

عاشق کی عبادت کا طریقہ


 ایک عابد شخص نے نماز شروع کی جب وہ اس آیت (اياك نعبد ) ( ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں) پر پہنچا تو اس کے دل میں خیال آیا کہ وہ حقیقی عبادت گزار ہے 

تو

غیب سے آواز آئی: (كذبت انما تعبد الخلق) تو تو جھوٹا ہے تو مخلوق کی عبادت کر رہا ہے۔ یہ سن کر اس نے فورا توبہ کی اور لوگوں سے الگ ہو کر پھر نماز میں شروع ہو گیا۔ جب (ایاک نعبد) کے پر پہنچا تو پھر اس کے دل میں خیال آیا کہ وہ حقیقی عبادت گزار ہے۔ تو غیب سے آواز آئی: (کذبت انما زوجتك) تو جھوٹا ہے تو تو اپنی بیوی کی عبادت کر رہا ہے۔ یہ سن کر اس نے فورا اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور پھر نماز میں شروع ہو گیا۔ جب (ایاک نعبد) کے پر پہنچا۔ تو غیب سے آر از آئی: (کذبت انما تعبد مالك فتصدق بجميعه) تو جھوٹا ہے 

بے شک تو اپنے مال کی عبادت کر رہا۔ پس اس نے اپنی حاجت اصلیہ کے علاوہ سارا مال صدقہ کر دیا۔ اور پھر نماز میں شروع ہو گیا۔ جب ،(اياك نعبد)  پر پہنچا تو دل میں خیال آیا کہ میں ہی حقیقی عبادت گزار ہوں تو غیب سے آواز آئی: (ان صدقت فانت من العابدين حقيقة ) تو واقعی ہی سچا ہے اور سچے عبادت گزاروں میں سے ہے۔ 


(حکایات قلیوبی صفحہ ۲۲)


*خلاصہ:* عابد کو چاہئے کہ عبادت کے وقت اپنی نیت کو درست رکھے اور دکھاوے کے لئے عبادت ہرگز نہ کرے ورنہ ساری محنت بے کار ہے





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner