AD Banner

{ads}

(انگریزی بال رکھنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے ؟)

 (انگریزی بال رکھنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بے نمازی اور جو بال کی کٹنگ کرائے مطلب انگریزی بال رکھے ایسے کو امام بنانا کیسا ہے ۔

المستفتی:۔محمد شہنواز خان۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

بے نمازی سخت شقی فاسق وفاجر مستحق عذاب نار ہے اور انگریزی بال رکھنا یہود ونصاری کی سنت ہے لہذا ایسے شخص کو امام بنانا ناجائز وگناہ ہے ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے یعنی پڑھی گئی نماز کا دہرانا واجب ہوگا جیسا کہ حضور سیدی اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں کہ بے نماز سخت شقی فاسق فاجر مرتکب کبائر مستحق جہنم ہے وہ ایسا مسلمان ہے جیسا تصویر کا گھوڑا ہے کہ شکل گھوڑے کی اور کام کچھ نہیں انگریزی بال رکھنا مکروہ وخلاف سنت ووضع فساق ہے ممنوع ہے۔(فتاوی رضویہ شریف جدید جلد نمبر ۲۳ صفحہ نمبر ۱۰۰ رضا فاؤنڈیشن لاہور)۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner