AD Banner

{ads}

(اگر کوئی چوری کرے اور جھوٹ بولے تو اس کی امامت کاکیا حکم ہے؟)

 (اگر کوئی چوری کرے اور جھوٹ بولے تو اس کی امامت کاکیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کسی امام نے چوری کی کچھ لوگوں نے اسے دیکھا چوری کرتے ہوئے اور ان لوگوں نے اسے منع کردیا کہ آپ امامت نہ کریں تو پھر بھی اس نے نماز پڑھائی کیا ان لوگوں کی نماز اس کے پیچھے ہوگی یا نہیں ان کا دل نہیں کرتا اس کے پیچھے نماز پڑھیں پھر بھی امام نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا میں نے چوری نہیں کی برائے کرم اس مسئلے پر غور فرمائیں آیت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی:۔ محمد عبد اللہ صاحب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

چوری کرنے والوں کے بارے میں قرآن حکیم میں اللہ سبحانہ تعالی کا فرمان عالیشان موجود ہے (وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوٓا اَیْدِیَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰه وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ)( سورہ مائدہ۳۸)

اور جو مرد یا عورت چور ہو تواللہ کی طرف سے سزا کے طور پران کے عمل کے بدلے میں ان کے ہاتھ کاٹ دو اوراللہ غالب حکمت والاہے۔فَاقْطَعُوْٓا اَیْدِیَهُمَا۔تو ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو۔اس آیت میں چور کی سزا بیان کی گئی ہے کہ شرعی اعتبار سے جب چوری ثابت ہوجائے تو چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔چوری گناہِ کبیرہ ہے اور چور کے لئے شریعت میں سخت وعیدیں ہیں ـ جھوٹ بولنا حرام اشد حرام ہے اور جھوٹ بولنے والے پر اللہ سبحانہ تعالی کی لعنت برستی ہے / جیسا کہ اللہ سبحانہ تعالی کا ارشاد پاک ہے / لعنة اللہ علی الکذبین( پارہ نمبر۳ سورۂ آل عمران آیت نمبر ۶۱)

  اور حدیث شریف میں ہے ( ان الکذب فجور) یعنی جھوٹ بولنا فسق وفجور ہے ( مشکوٰۃ شریف صفحہ نمبر۴۱۲؍ فتاوی قادریہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۳۲ کتاب الصلاۃ )

مذکورہ بالاتصریحات سے بات واضح ہوگیا کہ جھوٹ بولنا  حرام اشد حرام ہے اور چوری کرنا بھی حرام ہے لہذا اگر کسی کے اندر یہ دونوں عیب پائیں جائیں تو ایسا شخص فاسق معلن ہے ـ اور فاسق معلن کو امام بنانا ناجائز وگناہ ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر پڑھ لی تو دہرانا واجب ہے۔

صورت مسؤلہ میں مذکور امام کے بارے میں جب تک شرعی شہادت مل نہ جائے امام کو چور ثابت کرنا مناسب نہیں لہذا دیکھنے والے شرعی شہادت دیں اور ثابت کریں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner