AD Banner

{ads}

( بلا وجہ اپنے امام کی برائی کرنا کیسا ہے؟)

 ( بلا وجہ اپنے امام کی برائی کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کوئی مقتدی اپنے امام کو برا بھلا کہنے سے اس کی نماز ہوگی یا نہیں یا ایسے لوگوں کے لیے کیا حکم ہے اور دوسرا کیا سب سے پہلے جنت میں لکرہارا کی بیوی جائے گی کیا یہ صحیح ہے جواب عنایت فرمایں عین نوازش ہو گی۔

المستفتی:۔محمد معین الدین قادری۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسؤلہ میں امام کے اندر اگر کوئی شرعی خرابی نہ ہو تو نماز ہوجائے گی امام کی بلا وجہ برائی کرنا گناہ ہے اور اگر امام کے اندر شرعی خرابی ہو یا پھر امام فاسق معلن ہو اور اس کی برائی کرتا ہے تو کوئی گناہ نہیں اور ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کسی کو بھی جائز نہیں ہے۔(ھکذا فتاوی فیض الرسول جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۶۲)

اور رہی بات لکڑہارے کی بیوی کی تولکڑہارے کی بیوی کا واقعہ بے اصل اور جہالت پر مبنی ہے یہ کہانی شیعہ روافض کی ایجاد کردہ ناقابل استناد کہانیاں ہیں اور اسکی کوئی دلیل نہیں ہے اور ہمارے معتبر اکابرین نے کہیں پہ بھی ذکر نہیں کیا ہے اور یہ کہیں سے بھی ثابت نہیں ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner