AD Banner

{ads}

( چین دار گھڑی پہن کر نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟)

 ( چین دار گھڑی پہن کر نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کوئی شخص لوہے یا پیتل کی کوئی چیز پہن کر نماز پڑھ رہا ہو تواس کی نماز درست ہوئی کی نھیں برائے مہربانی حوالہ کےساتھ جواب عنایت فرمائے ۔

المستفتی:۔محمد تنویر رضادیناجپوری۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

صور مسئلہ میں لوہے اسٹیل اور تانبہ وغیرہ دھات کی چین دار گھڑی باندھنا اور اسے پہن کر نماز پڑھنا جائز نہیں جیسا کہ حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں ـ گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اور جو چیزیں ممنوع کی گئی ہیں ان کو پہن نماز اور امامت مکروہ تحریمی ہیں ـ ( بحوالہ احکام شریعت حصہ ۲ صفحہ نمبر ۱۷۰ )

اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی یہی عبارت عدم جواز کی دلیل ہےـ ( فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۳۵۱)

نوٹ:۔مردوں کو ساڑھے چار ماشہ سے کم چاندی کی ایک انگوٹھی پہننا جائز ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner