AD Banner

{ads}

(امام نیت کس طرح کرے؟)

 (امام نیت کس طرح کرے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  امام نیت کس طرح کرے نیت باندھنے کا طریقہ بتادیں برائے کرم فقط والسلام

المستفتی:۔حافظ تبریز عالم سسواں پٹھان۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئلہ میں امام کی نیت مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے لئے ضروری نہیں یہاں تک کہ امام نے قصد کرلیا کہ میں فلاں کا امام نہیں اور اس نے اس کی اقتدا کی نماز ہوگئی مگر امام امامت کی نیت نہ کی تو ثواب جماعت نہ پائے گا ۔(عالمگیری در مختار) 

لہذا امام بوقت امامت نیت یوں کرے کہ میں امام اس جماعت کا اب اس جماعت ہر وہ شخص شامل ہے جو ختم نماز تک اس میں شریک ہو ( احسن الفتاوی المعروف فتاوی خلیلیہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۶۹)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner