AD Banner

{ads}

( مہر کم سے کم کتنا ہونا چاہئے؟)

 ( مہر کم سے کم کتنا ہونا چاہئے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مہر کم سے کم کتنا ہونا چاہئے -مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔ .سیف رضا خان بستی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم چاندی ہے حدیث شریف میں ہے(" لا مہر اقل من عشرة دارھم )

اور فتاوی عالمگیری جلد ۱ مصری صفحہ نمبر۲۸۳ میں ہے( اقل المہر عشرة دارھم)اور دس درھم چاندی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ کے برابر ہوتی ہے (لہذا) اتنی چاندی نکاح کے وقت بازار میں جتنی کی ملے کم سے کم اتنے روپئے کا مہر ہو سکتا ہے اس سے کم کا نہیں ہو سکتا۔(بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد ۱ صفحہ نمبر۷۱۲ مہر کا بیان)

مذکورہ بالاحوالہ جات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ دس درہم چاندی پہ موجودہ دور کے لحاظ سے جو قیمت ہو اسی قیمت کے موافق ہی نکاح ہوگا اس سے کم پہ نکاح منعقد نہ ہوگا ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner