AD Banner

{ads}

(شرعی مہر کم سے کم کتنی ہونی چاہئے؟)

 (شرعی مہر کم سے کم کتنی ہونی چاہئے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ شرعی مہر کم سے کم کتنی ہونی چاہئے؟ از روع شرع بحوالہ جواب دیں
المستفتی:۔ مولانا کلیم رضوی سیتا مڑھی بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
شرعی مہر کم سے کم دس( ۱۰ ) (درہم ) (یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ (۳۰.۶۱۸گرام) چاندی یا اس کی قیمت)ہے ، اس سے کم نہیں ہوسکتا ، خواہ سکّہ ہو یا ویسی ہی چاندی یا اُس قیمت کا کوئی سامان۔(بہار شریعت ، ۲/ ۶۴)
مزید استفادہ کے لئے میں عرض کردوں کہ* ازواج پاک کا مہر کتنا تھا حضرت سیدنا ابو سلمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے اُمّ المؤمنین حضرتِ سیدتناعائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم (کی ازواج) کا مہر کتنا تھا  فرمایا آپ کا مہر اپنی بیویوں کے متعلق بارہ اوقیہ اور نش تھا، فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ نش کیا ہے ؟میں نے کہا نہیں ۔فرمایا : آدھا اوقیہ، تو یہ پانچ سو درہم ہوئے(حوالہ مسلم ، کتاب النکاح صفحہ نمبر ۷۴۰ حدیث : ۱۴۲۶)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیم الامت حضر ت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں  یہ سوال عام ازواج پاک کے مہر کے متعلق تھا ورنہ بی بی ام حبیبہ (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا)کا مہر چار ہزار درہم تھا جو نجاشی شاہ حبشہ نے ادا کیا تھا۔(بحوالہ مراٰۃ المناجیح ، ۵/ ۶۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner