AD Banner

{ads}

(عیدین کی راتوں میں عبادت کرنے کی فضیلت؟)

 (عیدین کی راتوں میں عبادت کرنے کی فضیلت؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کیا عیدین کی راتوں میں عبادت کرنے کی کوئ حقیقت ہے اور اس میں کتنا اجر و ثواب ہے اور ان راتوں میں کونسی عبادت کی تاکید ہے تفصیل سے بتائیں.
المستفتی:۔محمد ابصار علی گڈّا جھارکھنڈ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

شب عید کی فضیلت ۔حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رحمت تمام خیر الانام صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص عیدین کی راتوں میں/ یعنی شب عید الفطر اور عید اضحیٰ میں طلب ثواب کے لئے رات بھر جاگ کر عبادت کرے)  اس کا دل نہ مرے گا جس دن لوگوں کے دل مرجائیں گے(بحوالہ ابن ماجہ صفحہ نمبر ۱۲۷)(بہار شریعت حصہ نمبر ۴  صفحہ نمبر ۱۰۵)(الترغیب والترہیب حصہ نمبر ۲ صفحہ نمبر ۱۵۲)

پانچ راتوں کی برکت / حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے سرکار امت کے غم خوار احمد مختار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص پانچ راتوں میں شب بیداری کرے یعنی رات بھر جاگ کر عبادت کرے اس کے لئے جنت واجب ہے ـ ذی الحجہ کی آٹھویں نویں دسویں راتیں اور چوتھی عید الفطر کی رات اور پانچویں شعبان کی پندرہویں رات شب برأت۔(بحوالہ بہار شریعت حصہ نمبر۴ صفحہ نمبر ۱۰۵)(الترغیب والترہیب حصہ نمبر ۲ صفحہ نمبر ۱۵۲) 
نوٹ:۔ عیدین کی راتیں بڑی برکت ورحمت والی ہیں جو شخص عید کی رات میں شب بیداری کرے یعنی رات میں جاگ کر اپنے رب تعالی کے لئے نماز پڑھے ـ کلمہ ودرود شریف کا ورد کرے دعاء اور دوسری عبادتوں میں مشغول رہے تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت واجب کر دیتا ہے ۔

فرمان مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہے جس شخص نے عید کے دن تین سو مرتبہ/ سبحان اللہ وبحمدہ پڑھا اور مسلمانوں کی روحوں کو یعنی مرحومین کی روحوں کو ) ہدیہ یعنی ایصال ثواب کیا تو ہر ایک مسلمان کی قبر میں ایک ہزار نور داخل ہوتے ہیں اور جب وہ شخص مرے گا جس نے یہ کلمہ پڑھا ہے تو اللہ تعالی اس کی قبر  میں ایک ہزار نور داخل فرمائے گا۔(مکاشفۃ القلوب)(انوار البیان جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۱۰۸ /۱۰۹ عید الفطر کے فضائل ومسائل)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner