AD Banner

{ads}

(عورتوں کے لئے عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟)

 (عورتوں کے لئے عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  عورتوں کے لئے عیدین کی نماز جائز ہے برائے کرم بحوالہ جواب عطا فرمائیں
المستفتی:۔حافظ نظام الدین گلشن نگر۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

فتاوی عالمگیری جلد نمبر۱صفحہ نمبر ۷۴ پر ہے۔لا تجب الجمعة علی العبید والنسوان والمسافرین والمرضٰی کذا فی محیط السر خسی ۔یعنی غلاموں عورتوں مسافروں اور مریضوں پر نماز جمعہ واجب نہیں(اور پھر اسی کتاب کے صفحہ نمبر ۷۷ پر ہے۔تجب صلوٰة العید علی کل من تجب علیہ صلوٰة الجمعة کذا فی الھدایہ۔ یعنی جن لوگوں پر نماز جمعہ واجب ہے انھیں لوگوں پر نماز عید بھی واجب ہے جیسا کہ ہدایہ میں ہےـمذکورہ بالاعبارتوں سے معلوم ہوا کہ عورتوں پر نماز عید واجب نہیں رہا جواز کا سوال تو عورتوں کے لئے عیدین کی نماز جائز بھی نہیں ـ اس لئے کہ عیدگاہ میں اختلاط مردم ہوگا اور عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی نا جائز اس لئے کہ صرف عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے ـ اور فرداً فرداً پڑھیں تو بھی نماز جائز نہ ہوگی اس لئے کہ عیدین کی نماز کے لئے جماعت شرط ہے / واذا فات الشرط فات المشروط( فتاوی فیض الرسول جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۴۲۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner