AD Banner

{ads}

( نماز عید کے بعد کو ئی باقی ہو تو کیا کریں؟)

 ( نماز عید کے بعد کو ئی باقی ہو تو کیا کریں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر امام صاحب نے نماز عید پڑھ لی ہو اور کوئی نہ پڑھا ہو تو کیا کرے کیا عید کی نماز کہاں پڑہے؟
المستفتی:۔شعیب رضا خان گوبندہ پور پوسٹ بہادر پور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

امام نے نماز پڑھ لی اور کوئی شخص باقی رہ گیا خواہ وہ شامل ہی نہ ہوا تھا یا شامل تو ہوا مگر اس کی نماز فاسد ہوگئی تو اگر دوسری جگہ مل جائے پڑھ لے ورنہ نہیں پڑھ سکتا، ہاں بہتر یہ ہے کہ یہ شخص چار رکعت چاشت کی نماز پڑھے( الدرالمختار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ج۳، ص۶۷)(بہار شریعت جلد نمبر۱ حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر ۷۸۳ / مسئلہ نمبر ۱۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner