AD Banner

{ads}

( عید الفطر اور عید الاضحی کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے؟)

 ( عید الفطر اور عید الاضحی کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  نمازِ عید الاضحی کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے اور کب تک پڑھ سکتے ہیں؟
المستفتی:۔حافظ محمد اسیر الحق قادری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

مسئلہ نمازکا وقت( طلوع آفتاب کے بعد) بقدر ایک نیزہ آفتاب بلند ہونے سے ضحوۂ کبریٰ یعنی نصف النہار شرعی تک ہے، مگر عیدالفطر میں  دیر کرنا اور عیداضحی میں  جلد پڑھ لینا مستحب ہے اور سلام پھیرنے کے پہلے زوال ہوگیا ہو تو نماز جاتی رہی۔(درمختارکتاب الصلو اۃ ج ۶۰/۳ وغیرہ)

زوال سے مراد نصف النہار شرعی ہے( بحوالہ بہار شریعت حصہ نمبر۴ صفحہ نمبر ۷۸۴ عیدین کا بیان / موبائل ایپ)
کسی عذر کے سبب عید کی نماز نہ ہو سکی ( مثلا سخت بارش ہوئی یا ابرکے سبب چاند نہیں دیکھا گیا اور گواہی ایسے وقت گزری کہ(پہلےدن) نماز نہ ہو سکی  یا ابر تھا نماز ایسے وقت ختم ہوئ کہ زوال ہو چکا تھا) تو دوسرے دن پڑھی جائے اور دوسر ےدن بھی نہیں ہوئ توعیدالفطر کی نماز تیسرےدن نہیں ہو سکتی اوردو سرے دن بھی نماز کا وہی وقت ھے جو پہلے دن تھا یعنی ایک نیزہ آفتا ب بلند ہو نے سے نصف النہار شرعی تک اور بلا عذر عید الفطر کی نماز پہلےدن نہ پڑھی تو دوسرےدن نہیں  پڑھ سکتے ۔ اور عید الضحیٰ کی نماز عذ رکی وجہ سے بارہویں تک بلا کراہت مؤخر کرسکتے ہیں بارھویں کے بعد پھر نہیں ہوسکتی اوربلاعذر دسویں کےبعد مکر وہ ہے۔ ( بہار شریعت حصہ نمبر ۴صفحہ نمبر ۷۸۴ عیدین کا بیان )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner