AD Banner

{ads}

(حکایت مومن پر بلاکا آنا اس کے گناہوں کا کفارہ ہے)

(مومن پر بلاکا آنا اس کے گناہوں کا کفارہ ہے)

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ کسی نبی نے جناب باری میں شکایت کی کہ الہی بندۂ مومن تیری اطاعت کرتا ہے اور گناہوں سے اجتناب کرتا ہے مگر تو اس سے دنیا کو علیحدہ رکھتا ہے اور مصیبت بھیجتا ہے اور بندۂ کافر تیری اطاعت نہیں کرتا اور گناہوں پر جرأت کرتا ہے۔ اس سے تو بلا دور رکھتا ہے اور دنیا بہت زیادہ دیتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے ان پر وحی بھیجی کہ بندے بھی میرے ہیں اور بلا بھی میری اور ہر ایک میری حمد میں تر زبان ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بندۂ مومن پر گناہ ہوتے ہیں، اس لیے میں اس سے دنیا کو دور رکھتا ہوں اور بلا بھیج دیتا ہوں کہ ان کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے یہاں تک کہ میرے پاس آئے تو اس کی نیکیوں کا بدلہ عطا کروں اور کافر کی کچھ نیکیاں ہوتی ہیں، اس لیے میں اس کو رزق زیادہ دیتا ہوں اور بلا کو اس سے علیحدہ رکھتا ہوں کہ اپنی نیکیوں کا بدلہ دنیا کا میں حاصل کرے اور جب میرے پاس آئے تو اس کو سئیات کی سزا دوں( احیاء العلوم مترجم جلد چہارم صفحہ ٢٥٠ مکتبہ ادبی دنیا دھلی )

طالب دعا ،
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner