(دس درھم سے کم مہر ادا ہوگی یا نہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہمسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ دس درھم سے کم مہر ادا ہوگی یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ معمد سعید احمد قادری سنت کبیر نگر ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
مہر کی کم از کم مقدار دس درہم (دوتولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی) ہے، تو اگر کسی نے دس درہم سے کم مہر مقرر کیا تو نکاح ہوجائے گا لیکن مہر دس درہم ہی لازم ہوگا۔(درمختار و ردالمحتار کتاب النکاح باب المہر جلد ۴ صفحہ ۲۲۲)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔