AD Banner

{ads}

(ستر ہزار کلمہ کی برکت)

 (ستر ہزار کلمہ کی برکت)


بیا ن کیا جا تا ہے کہ ایک شخص نے اپنی لڑکی کے انتقال کے بعدخواب میں دیکھا کی وہ علیل ہے اور  بر ہنہ (ننگی )ہے اور ایسا کئی با ر دیکھا پھر اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے استفتا ء کیا تو اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ فر ما یا کہ۷۰۰۰۰؍ ستَّر ہزار مرتبہ کلمہ شریف پڑھ کر بخش دیا جا ئے ان شاء اللہ تعا لیٰ پڑھنے والے اور جس کو بخشا جا ئے دونوں کے لئے ذریعہ نجا ت ہو گا ۔

پھر فرما یا شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی علیہ الر حمہ ایک جگہ دعوت میں تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا کھا نا کھا رہا ہے کھا نا کھا تے ہو ئے دفعۃً رو نے لگا وجہ دریا فت کر نے پر کہا کہ میری ما ں کو جہنم کا حکم ہواہے اور فرشتے اسے لئے جا تے ہیں  (لڑکا اس شہر میں کشف میں مشہور تھا )حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی علیہ الرحمہ کے پاس کلمہ شریف ۷۰۰۰۰؍ستّر ہزار مرتبہ پڑھا ہوا محفو ظ تھا آپ نے اس کی ماں کو دل میں ایصا ل ثواب کردیا فو راً وہ لڑ کا ہنسا آپ نے ہنسنے کا سبب در یا فت فرما یا لڑکے نے جوا ب دیا کہ حضور میری ما ں کو فرشتے جنت کی طرف لئے جا رہے ہیں ،شیخ اکبر علیہ الرحمہ نے ارشاد فر مایا اس حدیث کی  تصحیح مجھے اس لڑکے کے کشف سے ہوا اور اس لڑکے کی کشف کی تصدیق اس حدیث سے۔ (الملفوظ حصہ اول ۷۲)

مذکورہ واقعہ سے معلوم ہوا کہ ۷۰۰۰۰؍ستر ہزارکلمہ شریف پڑھ کر ایصال ثوا ب کر نے سے مغفرت ہو سکتی ہے ،اس لئے ہم اہل سنت وجما عت تیجہ ، دسواں ،بیسواں، وغیرہ میںچناپر کلمہ شریف پڑھوا تے ہیںکہ کلمہ پڑھنے کا ثوا ب اور چنے کا بھی ثواب ملتا ہے۔

نوٹ:۔ستر ہزار ۷۰۰۰۰؍دانہ تقریبا۱۳؍ کلوچنامیں رہتا ہے ۔

طالب دعا
فقیر تاج محمد قادری واحدی




हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner