AD Banner

{ads}

(موت کی حکایت)

 (موت کی حکایت)

حضرت علا مہ نسفی علیہ الرحمہ زہر ۃ الریاض میں نقل کرتے ہیں کہ بندہ کے مو ت کے وقت چار فرشتے اسکے پاس آ کر یکے بعد دیگر ے کہتے ہیں ۔پہلا اس طرح مخا طب کر تا ہے اے بندہ خدا !تجھ پر سلا م ہو میں نے مشرق و مغرب تک سا ری زمین چھا ن ما ری مگر تیرے لئے ایک قدم کی جگہ بھی نہ پا سکا ۔پھر دوسرا فرشتہ خطاب کر تا ہے اے بندہ خدا ! تجھے سلام ہو میں تمام دنیا کے دریا ئو ں 

 سمندروں میںدیکھا مگر تیرے لئے ایک گھو نٹ پا نی کی گنجا ئش نہ پا ئی ۔پھر تیسرا اسی طرح کہتا ہے اور پکا رتا ہے اے بندہ خدا ! میں نے مشرق و مغرب تک رو ئے زمین میں دیکھا مگر تیرے مقدر کا ایک لقمہ میں نے نہ دیکھ پا یا ۔پھر چو تھا فرشتہ بعد از سلام کہتا ہے  اے بندہ خدا ! میں مشرق و مغرب تک رو ئے زمین میں گھوما مگر تیرے لئے ایک سا نس بھی مجھے میسر نہ ہو ئی تا کہ تو مزید ایک ساعت دم لے سکے۔ (نذہۃ المجالس مترجم جلد اول صفحہ ۲۹۵) 

طالب دعا
فقیر تاج محمد قادری واحدی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner