AD Banner

{ads}

(روح کیسے نکلتی ہے)

 (روح کیسے نکلتی ہے)

احمد ونسا ئی میں حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعا لی عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کریم  ﷺ نے فر ما یا کہ جب مو من کی موت آتی ہے تو رحمت کے فر شتے سفید ریشم لے کر آتے ہیں کہتے ہیں نکل تو راضی تجھ سے رب راضی، اللہ کی طرف سے راحت، رو حا نی، رزق اور راضی رب کی طرف چل تو وہ بہترین مشک کی خو شبو کی طرح نکلتی ہے حتی کی بعض فر شتے بعض کو وہ روح دیتے ہیں اسے آسمان کے دروازوں تک لا تے ہیں آسمان والے کہتے ہیں کیا اچھی خوشبو ہے جو زمین سے تمہیں آئی پھر اسے مسلما نوں کی روحوں کے پاس لا تے ہیں مؤ منین اس کی وجہ سے زیا دہ خوش ہو تے ہیں جیسے تم میں سے کو ئی گم شدہ آدمی کے آجا نے سے خوش ہو، اس سے پو چھتے ہیں کہ فلا ںکیا کرتا ہے؟فلاں کیا کر تا ہے ؟پھر کہتے ہیں اسے چھوڑ دو یہ دنیا کے غم میںتھا یہ کہتا ہے کہ وہ مر گیا ،کیا تمہا رے پاس نہ آیا ؟وہ کہتے ہیں کہ اسے ام ہا ویہ میں پہنچا دیا گیا ہے ۔

اور کا فر کی موت جب آتی ہے تو اس کے پاس عذاب کے فرشتے ٹاٹ لے کر آتے ہیں کہتے ہیں نکل تو رب سے ناراض تجھ پر رب نا راض اللہ کے عذاب کی طرف چل تو وہ مردار کی سخت بد بو کی طرح نکلتی ہے حتی کہ اسے زمین کے دروازہ تک لا تے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ کیسی سخت بد بو ہے یہاں تک کہ اسے کفار کے روحوں میں پہنچا دیتے ہیں ۔ (مشکوٰۃ باب ما یقال عند من حضرہ الموت الفصل الثالث صفحہ۱۴۲)


طالب دعا
فقیر تاج محمد قادری واحدی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner