AD Banner

{ads}

( موت سے چھٹکارہ)

 ( موت سے چھٹکارہ)

حدیث شریف میں ہے کہ جب کسی بندے پر اللہ تعا لیٰ اپنی رضا وخو شنو دی کا اظہار کر نا  چا ہتا ہے تو حضرت عز را ئیل علیہ السلام کو حکم دیتا ہے کہ فُلا ں بندے کے پا س جا ئو اور اسکی روح کو میرے پاس لائو تاکہ عمل کر نے کی تکلیف سے آرام دوں میں نے اس کا امتحا ن لے لیا جیسا کہ میری مرضی تھی،میں نے اسے ویسا ہی پا یا جیسے میں چا ہتا تھا ملک الموت  پا نچ سو فرشتو ں کے جلو س کے ساتھ اس شان سے آتے ہیں کہ ہر ایک کے پا س گلا ب چنبیلی کے پھول کی شا خیں اور زعفران کی جڑیں ہو تی ہیں جو فضا کو خو شبو سے مہکا تی ہیں اور ان میں سے ہر فرشتہ تا زہ بہ تا زہ بشا رت سے نواز تا ہے جب شیطا ن انہیں دیکھتا ہے تو اپنا سر پھو ڑ تا ہے چیختاچلا تا ہے اس وقت اس کے لشکری کہتے ہیں ارے ہما رے سردار!  تجھ پر کیا مصیبت پڑی ؟ وہ جوا ب دیتا ہے کیا تم نہیں دیکھ رہے ہوکہ اس بندہ کو اللہ کی با ر گا ہ سے کتنی کرا مت و عنا یا ت سے نوا زا جا رہا ہے۔ شیطا نو! تم کہاں چلے گئے تھے کہ اسکی خبر نہ لے سکے ؟وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو انتہا ئی کو شش کی ،کہ گرفت میں آجائے مگر وہ محفو ظ رہا ۔ (نذہتہ المجا لس مترجم جلد اول صفحہ۲۹۰  ) 

طالب دعا
فقیر تاج محمد قادری واحدی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner