AD Banner

{ads}

(حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جانوروں کے ساتھ شفقت محبت سے پیش آنا)

 (حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جانوروں کے ساتھ شفقت محبت سے پیش آنا)

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کیا الہی مجھے کوئی عمدہ سی بات ارشاد فرما، اللہ تعالیٰ نے فرمایا میری مخلوق پر شفقت و مہربانی کرتے رہو !

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا بہت اچھا پھر اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ فرشتوں پر ان کی شفقت و مہربانی کا اظہار فرمائے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت میکائیل علیہ السلام کو حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام کی خدمت میں بصورت چڑیا بھیجا، جبرائیل کو بصورت باز ، چنانچہ حضرت کلیم اللہ علیہ السلام کی خدمت میں ایک چھوٹی سی چڑیا آئی اور عرض کیا یانبی اللہ مجھے اپنے ہاں باز سے پناہ دیجئے! چنانچہ آپ نے باز سے محفوظ رکھا۔

پھر آپ کی خدمت میں باز آیا اور عرض کیا آپ کے پاس میری چڑیا بھاگ آئی ہے اور میں بھوکا ہوں ، آپ نے فرمایا تیری بھوک اس کے سوا بھی دور ہوسکتی ہے یا نہیں ، وہ کہنے لگا نہیں آپ نے فرمایا میں تمام تر گوشت ہوں ! باز نے کہا اچھا پھر میں تو آپ کی ران سے گوشت لوں گا، آپ نے فرمایا بہت اچھا ، پھر کہنے لگا آپ کے بازوؤں سے نوچوں گا، آپ نے فرمایا بہت اچھا ، پھر وہ بولا آپ کی آنکھوں کے علاوہ کہیں سے نہیں کھاؤں گا آپ نے فرمایا بہت اچھا تب وہ کہنے لگا یا کلیم اللہ بفضلہ تعالیٰ آپ میں تمام خوبیاں موجود ہیں ، میں جبرائیل علیہ السلام ہوں اور یہ پرندہ حضرت میکائیل ہیں، اللہ تعالیٰ کو جب منظور ہوا کہ آپ کے رحم وکرم اور شفقت و رافت کا اظہار فرشتوں کو دکھائے تو ہمیں یہ حکم فرمایا کہ تم دونوں چڑ یا اور باز بن کر جاؤ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جانوروں پر مہربانی کی کیفیت دیکھو اور پھر سوچو جو تم کہتے تھے زمین پر ایسے کو پیدا کرے گا جو خون بہائے گا حالانکہ آپ نے اپنے آپ کو ایک جانور کی بھوک مٹانے کے لیے پیش کر دیا !
 سبحان اللہ  پھر کیوں نہ کہیں,
 
کر ومہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر

(نزهة المجالس جلد دوم صفحہ ١٥٤ ، مکتبہ ، الکبیر پبلیکیشنز جامع مسجد دہلی)

طالب دعا 
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی الھند




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner