AD Banner

{ads}

(اونٹ ،اونٹ کا کاٹ رہا تھا)

 (اونٹ ،اونٹ کا کاٹ رہا تھا)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک چرواہے کے پاس سے گزر ہوا جو اونٹ چرا رہا تھا آپ نے ایک مو ٹے تا زے او نٹ کو دیکھا جو دوسرے اونٹو ں کو اپنی طا قت کے نشہ میں کا ٹے جا رہا تھا (کبھی کسی پر حملہ کرتا کبھی کسی پر )چنا نچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م نے اسکا کان پکڑا اور کہا  اِنَّکَ مَیِّتٌ بیشک تو مرنے والا ہے جب چند دنو ں کے بعد حضرت عیسی علیہ السلا م پھر وہاں سے گزرے تو دیکھا وہ اونٹ نہا یت کمزور ہو چکا ہے اور کھا نا پینا چھوڑ کر سب سے الگ تھلگ کھڑا ہے چر وا ہے سے اسکی کیفیت دریافت کی تو وہ کہنے لگا میں نہیں جانتا اسے کیا ہوا ہے البتہ مجھے اتنی سی بات کا علم ہے کہ ایک دن یہاں سے ایک شخص کا گزر ہوا اور اس نے اسکا کان پکڑا اور کچھ کہا اس روز سے اسکی یہ حالت ہو چکی ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ (نذہۃ المجالس مترجم  جلد اول صفحہ۲۹۱)

طالب دعا
فقیر تاج محمد قادری واحدی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner