AD Banner

{ads}

دفن کے متعلق دلچسپ حکایت

 (قبر میں مردے کو دفن کرنے کے بعد فرشتہ لوگوں کی جانب مٹھی بھر خاک اچھالتا ہے)

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا:اِنٌَ مُشَیٌِعِی الْجنازَةِ قَد وَكٌَلَ الله بهم مَلَكًا فَهُمْ مُهْتَمٌُونَ مَحْرُونُون حتى إِذَا أَسْلَمُوهُ فِي ذَلِكَ القَبْرِ وَرَجَمعوا رَاجِعِينَ أَخَذَ كَفٌَا مِنْ تُرَابٍ فَرَمَى بِهِ وَهُوَ يَقُولُ ارْجِعُوا إِلَى دُنْيَاكُمْ أَنْسَاكُمُ الله مَوْتَاكُمْ فَيَنْسُونَ مَيٌِتَهُمْ وَيَأْخُذُونَ فِي شِرَائِهِمْ وَبَي٘عِهِم ترجمہ: جنازہ لے جانے والوں کے متعلق اللہ تعالٰی  نے ایک فرشتہ سپرد فرمایا ہے اہل میت غمگین ہوتے ہیں لیکن جب اسے قبر میں دفناتے ہیں اور گھروں کو لوٹتے ہیں تو وہ فرشتہ مٹھی مٹی کی بھر کر ان پر پھینکتا اور کہتا ہے: اپنی دنیا کی طرف لوٹ جاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہارے مُردے بھلوادئے اب تم ان کو بھول جاؤ پس لوگ مردے کو بھول جاتے ہیں، اس کے بعد بیع شراء (یعنی حسب دستور کاروبار ) میں لگ جاتے ہیں۔

تجربہ شاہد ہے کہ مردہ جب تک دفنایا نہیں جاتا اس وقت تک اعزہ و اقارب دوست احباب چیختے چلاتے رہتے ہیں لیکن دفنانے کے بعد وہ جوش یا بالکل ختم ہو جاتا ہے یا کم از کم کمی ضرور ہو جاتی ہے ، اسی لئے مردے کو جلد دفنانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
(فرشتے ہی فرشتے صفحہ  ٣٧٩,٣٨٠ مکتبہ امام احمد رضا اکیڈمی)

طالب دعا
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی الھند



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner