AD Banner

{ads}

شیطان کے جال میں بادشاہ پھنس گیا

شیطان کے جال میں بادشاہ پھنس گیا


 ایک نوجوان بادشاہ جب ایک سلطنت کا مالک بنا تو اس نے سلطنت میں کوئی سکون نہ پایا، اس نے اپنے درباریوں سے پوچھا: کیا لوگوں کو بھی سکون نہیں ہے جس طرح مجھے سلطنت میں سکون نہیں؟ چیلوں نے عرض کیا ایسا نہیں ہے بلکہ لوگ حق پر قائم اور پرسکون ہیں۔ بادشاہ نے کہا کوئی ایسی چیز ہے جو سلطنت کو میرے لئے قائم اور پر سکون رکھ سکتی ہے۔ لوگوں نے کہا: علماء اس سلطنت کو آپ کے لئے قائم اور پرسکون رکھ سکتے ہیں۔ چنانچہ بادشاہ نے اپنے شہر کے علماء اور صوفیا کو بلایا اور ان سے کہا کہ آپ لوگ میرے ساتھ رہیں اور جو مجھ میں اچھی بات دیکھو اس کا مجھے حکم دو اور جو غلط بات دیکھو اس سے مجھے روک دو۔ علماء اور صوفیا نے ایسا ہی کیا اس کا فائد یہ ہوا کہ اس کی سلطنت چار سو سال تک قائم اور پرسکون رہی ۔ ایک دن شیطان لعنتی بادشاہ کے پاس آیا ۔ بادشاہ نے پو چھا (من انت ؟) تو کون ہے؟ اس نے کہا میں شیطان ہوں۔ آگے سے شیطان نے پو چھا تم کون ہو؟ بادشاہ نے

کہا میں آدم کی اولاد میں سے ایک شخص ہوں۔ شیطان نے کہا اگر تم آدم کی اولاد میں سے ہوتے تو دوسرے لوگوں کی طرح کب کے مرگئے ہوتے۔ تم تو خدا ہوا اور لوگوں کو اپنی پوجا کی دعوت دو۔ شیطان کی یہ شرارت بادشاہ پراثر کر گئی چنانچہ اس نے منبر پر چڑھ کر کہا: (يا ايها الناس اخفيت عليكم و قد حان وقت اظهاره تعلمون الى ملكم اربع مائة سنة ولو كنت من بني آدم لمت كما يموت بنو آدم وانما انا الله فاعیدونی) اے لوگو میں تم سے ایک بات خفیہ رکھتا تھا اور اب میں اس کو ظاہر کر رہا ہوں کہ میں چار سو سال سے تمہارا بادشاہ ہوں اور اگر میں آدم کی اولاد سے ہوتا تو اسی طرح مر گیا ہوتا جس طرح دوسرے لوگ مر گئے ہیں۔ میں تو تمہارا خدا ہوں اور تم میری پوجا کرو۔


پس اللہ تعالی نے اس زمانے کے نبی کو وحی بھیجی کہ اس کو بتادو کہ جب تک وہ حق پر قائم رہا میں نے اس کی سلطنت کو سلامت رکھا اور جب سے وہ میری نافرمانی کرنے لگ گیا تو (فبعزتي وجلالي لاسلطن عليه بخت نصر فسلطه عليه فضرب عنقه واوقر من خزانته سبعين سفينة من الذهب) ترجمہ: مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ہے کہ میں اس بادشاہ پر بخت نصر جیسے ظالم بادشاہ کو مسلط کروں گا ۔ چنانچہ بخت نصر نے اس پر حملہ کیا اور اس کو قتل کر کے اس کے خزانوں سے ستر (70) کشتیاں سونے کی حاصل کی۔


حکایات قلیوبی صفحہ ٢٣/٢۴

خلاصہ جب تک ہم راہ حق پر رہینگے تو ہم سیکڑوں سال کی زندگی پاکر پرسکون رہ سکتے ہیں

اور ہم اگر تکبر میں آکر راہ حق سے بھٹک گئے تو ہم پر ظالم بادشاہ مقرر کر دیا جائے گا اور تباہ وبرباد ہو جائیں گے






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner