AD Banner

{ads}

(حکایت غرور) کی وجہ سے تمام نیکیاں برباد ہو گئیں)

( تکبر (غرور) کی وجہ سے تمام نیکیاں برباد ہو گئیں)

مروی ہے کہ بنی اسرائیل میں سے ایک چور چالیس سال تک رہزنی (چوری) کے پیشے میں ملوث رہا۔ حضرت عیسی علیہ السلام اس کے پاس سے ایک دن گزرے۔ آپ کے حواریوں میں سے ایک آپ کے پیچھے پیچھے جا رہا تھا۔ چور اپنے دل میں کہنے لگا کہ یہ اللہ کے پیغمبر میرے پاس سے گزر رہے ہیں، ان کے ساتھ ان کا ایک حواری بھی ہے۔ اگر اتر کر میں بھی ان کے ساتھ ساتھ چلوں تو یہ بہتر ہے۔ اس ارادے سے راہزن نیچے اترا اور عابد کے قریب جانا چاہتا تھا مگر پھر عابد کی تعظیم اور اپنے نفس کی ذلت و رسوائی کر کے کہتا کہ میرے جیسے گنگار کو اس عابد کے برابر ہرگز نہیں چلنا چاہیے ، مگر جب عابد کو پتہ چلا کہ میرے ساتھ ساتھ تو چور آرہا ہے تو یہ محسوس کر کے اپنے دل میں کہنے لگا یہ شخص تو میری برابری کرنے پر تلا ہوا ہے۔ یہ سوچ کر اس سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اس سے آگے بڑھ گیا ، حتی کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے برابر چلنے لگا۔ اب چور اس سے پیچھے رہ گیا۔ 

راوی نے کہا کہ اس وقت اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام پر وحی نازل کی کہ آپ ان دونوں کو کہہ دیجئے کہ تمہارے پہلے تمام اعمال میں نے باطل کر دیئے ہیں اب اعمال نئے سرے سے کرو۔ 

فائدہ : حواری کی نیکیاں اس عمل سے برباد ہو گئیں کیونکہ اس نے غرور کیا جبکہ رہزن کے گناہ اس لئے ختم کر دیئے کیونکہ اس نے اپنے نفس کو حقیر سمجھا بہر حال حضرت عیسی علیہ السلام نے اللہ تعالی کے فرمان کے مطابق انہیں بتا دیا اور چور کو اپنے برابر کر لیا اور اپنا حواری بنا لیا۔(احیاء العلوم جلد چہارم صفحہ ٢٨٥ مکتبہ ادبی دنیا دھلی)

 " طالبِ  دعا  "
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner