AD Banner

{ads}

(حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا خواب)

 (حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا خواب)

حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ قبل از اسلام ایک بہت بڑے تاجر تھے آپ تجارت کے سلسلہ میں ملک شام میں تشریف فرما تھے کہ ایک رات خواب میں دیکھا کہ چاند اور سورج آسمان سے اتر کران کی گود میں آپڑے ہیں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے چاند اور سورج کو پکڑ کر اپنے سینے سے لگا لیا اور انہیں اپنی چادر کے اندر کر لیا صبح اٹھے تو ایک عیسائی راہب کے پاس پہنچے اور اس سے اس خواب کی تعبیر پوچھی، راہب نے پوچھا آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا میں ابو بکر ہوں اور مکہ کا رہنے والا ہوں راہب  نے پوچھا کون سے قبیلہ سے ہیں آپ ؟ فرمایا، بنو ہاشم سے، اور ذریعہ معاش کیا ہے ؟ فرمایا تجارت۔ را ہب نے کہا تو پھر غور سے سن لو نبی آخرالزماں حضرت محمدرسول الله صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں وہ بھی اسی قبیلہ بنی ہاشم سے ہیں اور وہ آخری نبی ہیں اور اگر وہ نہ ہوتے تو خدائے تعالے زمین و آسمان کو پیدا نہ فرماتا اور کسی نبی کوبھی پیدا نہ فرماتا، وہ اولین و آخرین کے سردار ہیں اور اے ابو بکر تم اس کے دین میں شامل ہو گے اور اس کے وزیر اور اس کے بعد اس کے خلیفہ ہو گے، یہ ہے تمہارے خواب کی تعبیر اور یہ بھی سن لو میں نے اس نبی پاک کی تعریف و نعت تورات و انجیل میں پڑھی ہے اور میں اس پرایمان لاچکا ہوں اور مسلمان ہوں لیکن عیسائیوں کے خوف سے اپنے ایمان کا اظہار نہیں کیا۔ 

حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے جب اپنے خواب کی یہ تعبیر سنی تو عشق رسول کا جذبہ بیدار ہوا ،اور آپ فوراََ مکہ معظمہ میں واپس آئے اور حضور کی تلاش کر کے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور دیدار پر انوار سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کیا حضور نے فرمایا ابو بکر تم آ گئے، لواب جلدی کرو اور دین حق میں داخل ہو جاؤ۔ صدیق اکبر نے عرض کیا بہت اچھا حضور ! مگر کوئی معجزہ تو دکھلائیے ؟حضور ﷺنے فرمایا ، وہ خواب جو شام میں دیکھ کر آئے ہو اور اس کی تعبیر جواس راہب سے سن کر آئے ہو میرا ہی تو معجزہ ہے صدیق اکبر نے یہ سن کر عرض کیا : صَدَقْتَ يَا رَسُوْلَ اللهِ! أَنَا أَشْهَدُ انكَ رَسُولُ الله سچ فرمایا اے اللہ کے رسول آپ نے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ واقعی اللہ کے سچے رسول ہیں (جامع المعجزات ص۔۴/سچی حکایت حصہ اول صفحہ۳۲تا ۳۴ )

سبق: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وزیر اور خلیفہ برحق ہیں اور ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات چھپی نہیں رہتی آپ دانا ئے غیوب ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ تمام مخلوق ہمارے حضور کے ہی صدقہ میں پیدا کی گئی ہے اگر حضور نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا ۔

 وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا ، وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
 جان ہیں و جہان کی ، جان ہے تو جہان ہے

طالب دعا
فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner