AD Banner

{ads}

(عیب دار امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 (عیب دار امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ا گر کوئی امام عیب دار ہو مثلاً  ہاتھ پیر کان اور ناک کاٹا ہوا ہو یا لنگڑا ہو، یا منہ میں کوئی سفید داغ وغیرہ ہو  تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ اس کو امامت کرنا درست ہے یا نہیں؟ دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد سعید الاسلام

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسؤلہ میں مرد غیر معذور کے امام کے لیے چھ شرطیں ہیں(١)اسلام(۲)بلوغ(۳)عاقِل ہونا(۴)مرد ہونا(۵)قراء ت(۶)معذور نہ ہونااگر لنگڑے نابینا کان کٹا وغیرہ امام میں امامت کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں اور وہاں اس سے زیادہ مسائل نماز و طہارت جاننے والا اور صحیح قرأت کرنے والاکوئی اور موجود نہیں تو اس کا امامت کرانا بلا کراہت جائز ہے، اور اگر وہاں اس کے علاوہ کوئی اور ایسا شخص موجود ہے جس میں امامت کی شرائط پائی جاتی ہیں اوروہ اس سے زیادہ یا اس کے برابر مسائل نماز و طہارت جانتا ہے تو اس کی موجودگی میں اس کا امامت کرانا مکروہ تنزیہی ہے یعنی جائز ہے مگر بچنا بہتر ہے اور اگر ان میں شرائط امامت میں سے کوئی شرط نہیں پائی جاتی تو ان کی امامت جائز نہیں ہے؛۔جیسا کہ حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمة والرضوان فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں صورت مستفسرہ میں ایسے شخص کی امامت بلا شبہ جائز ہے پھر اگر وہی عالم ہے تو وہی زیادہ مستحق ہے اس کے ہوتے جاہل کی تقدیم ہر گز نہ چاہئے اور اگر دوسرا عالم بھی موجود ہے جب بھی اس کی امامت میں حرج نہیں مگربہتر وہ دوسرا ہے ، یہ سب اس صورت میں کہ دونوں شخص شرائط صحت وجواز امامت کے جامع ہوں صحیح خواں صحیح الطہارۃ سنی صحیح العقیدہ غیر فاسق معلن ورنہ جامع شرائط ہوگا وہی امام ہوگا درمختار میں ہے صح اقتداء قائم باحدب وان بلغ حد بہ الرکوع علی المعتمد وکذا باعرج وغیرہ اولٰی ‘‘

مختار قول پر سیدھا کھڑے ہونے والے کی نماز کبڑے شخص کے پیچھے درست ہے اگر چہ اس کا کُبڑا پن رکوع کی حد تک ہو، اسی طرح لنگڑے کا حکم ہے، البتہ دوسرے آدمی کی امامت افضل و اولیٰ ہے۔(حوالہ فتاوی رضویہ شریف جلد نمبر ۶؍ بہار شریعت شرائط امام کا بیان حصہ سوم ۳)۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner