AD Banner

{ads}

( امام کے پیچھے مقتدیوں کو قرأت کرنا کیسا ہے ؟)

 ( امام کے پیچھے مقتدیوں کو قرأت کرنا کیسا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جب امام نماز پڑھاتا ہے مقتدیوں کو اس میں سورہ فاتحہ وغیرہ پڑھنا چاہیے کہ نہیں مکمل جواب ارسال فرمائیں مہربانی ہوگی ۔ 
المستفتی:۔مبارک علی پنیرا مہراج گنج

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

امام کے پیچھے مقتدیوں کو سورۂ فاتحہ قرآن مقدس کی تلاوت کرنا سخت منع ہے کیونکہ امام کی قرأت مقتدی کی قرأت ہے لہذا امام کے پیچھے خاموش کھڑے رہنا ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ تعالی قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے / واذا قرئ القُرآن فاستمعوا له وأنصتوا لعلكم ترحمون / اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (سورۂ اعراف) ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner