AD Banner

{ads}

(اذان ثانی میں نام محمد پر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟)

 (اذان ثانی میں نام محمد پر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جمعہ کےدن اذان ثانی کےوقت نام مـــــحــمـــد صــلــــی اللہ علـیہ وســـلم سن کر انگوٹھا چومنا چاہئے کی نہیں؟
المستفتی:۔محمداسرارالحق رضوی۔پورنیہ بہار

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

  انگوٹھا چومنا اور آنکھوں سے انگوٹھا کو مس کرنا سنت و مستحب ہے لیکن بعض جگہوں پر منع ہے حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضان خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ ( ۱) احتیاطی ظہر کی عام لوگوں کو حاجت نہیں۔(۲) خطبے میں حضور اقدس صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا نام پاک سن کر دل میں درود پڑھیں ، زبان سے سکوت فرض ہے ۔ ( فتاوی رضویہ جلد ۸ ص ۷۷) 

مزید فرماتے ہیں اذانِ خطبہ کے جواب اور اس کے بعد دُعا میں امام وصاحبین رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا اختلاف ہے بچنا اولٰی ، اور کریں تو حرج نہیں، یوں ہی اذانِ خطبہ میں نام ِپاک سن کر انگوٹھے چومنا اس کا بھی یہی حکم ہے لیکن خطبہ میں محض سکوت وسکون کا حکم ہے، خطبہ میں نامِ پاک سن کر صرف دل میں  درود شریف پڑھیں اور کچھ نہ کریں زبان کو جنبش بھی نہ دیں۔ ( فتاوی رضویہ ج ۸ ص ۱۰۴)

 ایک اور مقام پر فرماتے ہیں نماز پڑھتے وقت نیز قراٰن پاک اور خطبۂ جمعہ وغیرہ سنتے وقت انگوٹھے نہیں چومنے چاہئے۔ نماز میں اِس کے منع ہونے کی وجہ تو ظاہر ہے، قراٰنِ پاک اور خطبہ سنتے وقت اِس لئے کیونکہ اس وقت تمام کام کاج روک کر مکمل توجہ سے انہیں سننے کا حکم ہے۔ نامِ رسالت سُن کر انگوٹھے ہونٹوں پر رکھ کر آنکھوں سے لگالئے جائیں، چومنے کی آواز نہیں نکلنی چاہئے ۔( انظر فتاویٰ رضویہ، ج ۲۲،  ۳۱۵ )

اور سرکار مفتی اعظم علیہ الرحمہ ایک جواب کی تصحیح وتصدیق فرماتے ہوئے لکھتے ہیں خطبہ میں جب جب حضور کا نام‌سنے خاموش رہے دل میں درود شریف پڑھے زبان سے نہ پڑھے اور نہ انگوٹھے چومے( قال اللہ تعالیٰ واذا قرالقرآن فاستمعو له وانصتو لعلکم ترحمون )جب قرآن‌ مقدس پڑھا جاے خاموش رہو کان لگا کر سنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے) ( فتاویٰ مفتی اعظم ہند ج ۳ ص ۱۲۹)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 نوٹ:۔ مکمل تفصیل کے لئے حوالۂ ھذا از ۱۲۵تا ۱۳۰ دیکھیں۔
کتبہ
محمد صفی اللہ رضوی خان 
الجواب صحیح والمجیب مصیب
ابوالحسنین محمد عارف محمود معطر قادری



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner