AD Banner

{ads}

(عورتوں کو اپنے بالوں کو فروخت کرنا شرعاً کیسا ہے؟)

 (عورتوں کو اپنے بالوں کو فروخت کرنا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  عورتوں کو اپنے بال فروخت کرنا کیسا ہے جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی:۔محمد حنیف انصاری محمدی نگر اون سورت گجرات۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئولہ میں زندہ ہو یا مردہ انسانوں کے بالوں سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانا ناجائز وممنوع ہے اور اس کا کھانا پینا احتراما وتکریماً حرام ہے۔ اسی طرح اس کی خرید وفرخت اور اس کا  کاروبار ناجائز ہے۔

البحرائق جلد ششم صفحہ ۸۸ پر ہے شعرالانسان والانتفاع بہ ای لم یجز بیعہ والانتفاع لان الآدمی مکرم)جیسا کہ علامہ ابن نجیم فرماتے ہیں( وَشَعْرِ الْإِنْسَانِ وَالِانْتِفَاعِ بِهِ لَمْ يَجُزْ بَيْعُهُ وَالِانْتِفَاعُ بِهِ لِأَنَّ الْآدَمِيَّ مُكَرَّمٌ غَيْرُ مُبْتَذَلٍ فَلَا يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ شَيْءٌ مِنْ أَجْزَائِهِ مُهَانًا مُبْتَذَلًا(وَقَدْ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ» وَإِنَّمَا يُرَخَّصُ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنْ الْوَبَرِ فَيَزِيدُ فِي قُرُونِ النِّسَاءِ وَذَوَائِبِهِنَّ.)انسان کے بالوں کی خرید وفروخت اور اس سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے کیونکہ  آدمی محترم ہے اسکے کسی جزء کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

لہذا انسانی بال سے کسی طرح کافائدہ اٹھانا (خواہ وہ کھانے پینے سے متعلق ہو یاخریدوفرخت سے) جائز نہیں ہے کیونکہ انسان اپنے تمام اعضاء انسانی کے ساتھ لائق تعظیم ہے ۔انسانوں کے بال خرید وفرخت اور زیب وزینت کے لیئے اس کا استعمال مرد وعورت دونوں کے لیئے حرام ہے۔بال کو آدمی کے بال سے جوڑنا حرام ہے خواہ وہ بال اسی کے اپنے ہی تراشیدہ ہوں یا کسی دوسرے آدمی کے ہوں۔ بعض جانوروں اور نائیلون وغیرہ کے بنے ہوئے یابالوں کے استعمال میں عورتوں کے لیئے کوئی حرج نہیں جائز ہے۔ لیکن مردوں کو اس سے بچنا چاہیے کہ زینت عورتوں کے لئے روا ہے نہ کہ مردوں کے لئے( فتاوی ہندیہ باب الکرمۃ جلد چہارم میں ہے ولاباس للمرأة ان تجعل فی قرونھا وذوابھا من الوب)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner